ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Free Vaccination for All:تلنگانہ میں تمام کو مفت دی جائیگی کورونا ویکسین

اس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو ریاست کو آئے یا پھر مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔تاحال ریاست میں تقریبا35لاکھ افراد کو ٹیکے دیئے گئے ہیں۔وزیراعلی نے کہا”رقم اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے ریاست کے عوام کی زندگی اہم ہے۔اسی لئے ہم نے تمام کو کوویڈ 19کے ٹیکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔“

  • Share this:
Free Vaccination for All:تلنگانہ میں تمام کو  مفت دی جائیگی کورونا ویکسین
تلنگانہ حکومت نے ریاست کے تمام افراد کو کوویڈ19کا مفت ٹیکہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تلنگانہ حکومت نے ریاست کے تمام افراد کو کوویڈ19کا مفت ٹیکہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پر ریاستی حکومت 2500کروڑ روپئے صرف کرے گی۔اس میں وہ افراد بھی شامل ہیں جو ریاست کو آئے یا پھر مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔تاحال ریاست میں تقریبا35لاکھ افراد کو ٹیکے دیئے گئے ہیں۔وزیراعلی نے کہا”رقم اہم نہیں ہے بلکہ ہمارے لئے ریاست کے عوام کی زندگی اہم ہے۔اسی لئے ہم نے تمام کو کوویڈ 19کے ٹیکے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔“انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ اس کام کے لئے انتظامات کریں۔وزیراعلی نے کہا کہ کوویڈ 19کے ٹیکوں کی کوئی کمی نہیں ہے کیونکہ بھارت بائیوٹیک کے علاوہ ریڈیز لیبس اور دیگر اس کی پیداوار کے لئے آگے آئے ہیں۔وزیراعلی ٰجو کوویڈ 19سے مثبت پائے جانے کے بعد فی الحال قرنطینہ میں ہیں نے ان کے منفی پائے جانے کے بعد اعلی عہدیداروں کے ساتھ اعلی سطحی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



کےسی آر نے کہا”میں آئندہ دو تا تین دنوں کے دوران ٹیکہ اندازی کے مسئلہ پر اجلاس طلب کروں گے اور شخصی طورپر پروگرام کی نگرانی کروں گا“راو نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کوویڈ 19سے خوفزدہ نہ ہوں بلکہ رہنمایانہ خطوط پر عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکہ اندازی کے پروگرام پر موثرعمل کے لئے ضلع واری طورپر انچارجس بنائے جائیں گے۔ٹیکہ اندازی کے پروگرام کے علاوہ تمام اقدامات کئے جائیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ آکسیجن،ریمڈیسور انجکشن اور دیگر دوائیں جو کورونا کے علاج کے لئے معاون ہوتی ہیں کی کمی نہ ہونے پائے۔


وزیراعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ نے کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔حکومت تمام اقدامات کررہی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ عوام کورونا سے بیمار نہ پڑیں۔کورونا سے مثبت پائے جانے والے افراد کیلئے بستروں اور دواوں کی دستیابی کا کام کیا جارہا ہے اور ان کاخیال بھی رکھاجارہا ہے۔یہ کہتے ہوئے کہ بڑے پیمانہ پر جراثیم سے پاک بنانے کے اقدامات بشمول انفکشن کو دور کرنے کا کام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فکر مندی کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ عوام کو مزید چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی اجتماعات،جلوسوں وغیرہ سے گریز کیاجائے،شدید ترین کام ہونے پر ہی گھروں سے باہر نکلیں اور خودکا ڈسپلن بنائے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس وائرس کی روک تھام کے لئے تمام اقدامات کررہی ہے۔

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 24, 2021 10:55 PM IST