Telangana: بی جے پی تلنگانہ کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے کمار نے دوممئی گوڑہ میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا،’ریاستی حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور جلد ہی گر جائے گی۔‘ دراصل، سنجے، میڈچل حلقہ اسمبلی میں پدیاترا نکالنے کے بعد عوام سے خطاب کررہے تھے۔ اسدوران انہوں نے تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو (کے سی آر) کی قیادت والی تلنگانہ حکومت پر حملہ کیا۔
انہوں نے کہا، ٹی آر ایس حکومت وینٹی لیٹر پر ہے اور جلد ہی گر جائے گی۔ انہون نے جواہر نگر میں ڈمپنگ یارڈ مدعے کا ذکر کرتے ہوئے یہ بیان دیا۔ انہوں نے کہاکہ، ڈمپنگ یارڈ کے مسائل لوگوں کی صحت کو متاثر کررہی ہے اور اس پریشانی کے حل کی ذمہ داری بی جے پی لے گی۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ، ’اگر سی ایم کو یہاں کے لوگوں کے لئے احترام ہوتا تو وہ خود اس کی ذمہ داری لیتے۔ انہیں یہاں آنا چاہیے اور اس معاملے کو حل کرنا چاہیے۔‘ ڈمپنگ یارڈ کے پاس باندھو ٹی آر ایس کو: بنڈی سنجے
بنڈی سنجے نے عوام کو ڈمپنگ یارڈ مسئلہ حل کرنے کے لئے تین چیزیں بتاتے ہوئے کہا،’ٹی آر ایس کو پکڑو، انہیں ڈمپنگ یارڈ کے پاس باندھو اور بی جے پی کو اقتدار میں لاؤ۔‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ،’میں کچھ کلیکٹروں اور پولیس عہدیداروں کو دیکھ رہا ہوں جو کے سی آر کو امبیڈکر کے طور پر دیکھتے ہیں اور ان کی تعریف کرتے ہیں۔ مجھے ان پر شرم آتی ہے۔ کے سی آر ایسے شخص ہیں جو امبیڈکر کے لکھے گئے آئین کی توہین کررہے ہیں۔ ‘
سنجے نے لگائے یہ الزام بنڈی سنجے نے کے سی آر کے خاندان کو بھی نشانہ بناتے ہوئے کہا، ان کے لئے ای ڈی کا مطلب ہے 'کووڈ' اور سی بی آئی کا مطلب ہے 'پیر میں درد'۔ بوڈوپل میں 7000 فلیٹس کا کوئی رجسٹریشن نہیں ہے، یہاں 100 بستروں والا کوئی اسپتال نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی ڈگری کالج ہے۔ مرکزی حکومت کے فنڈز کو ڈائیورٹ کیا جا رہا ہے اور کمیشن کے لیے ٹریکٹر خریدے جا رہے ہیں۔ یہ کروڑوں کے اثاثے جمع کر رہے ہیں۔‘
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔