مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ’مُکتی دیوس‘ تقریب کا کیا افتتاح ،دیررات پہنچے حیدرآباد
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حیدرآباد دورے کی تفصیل۔ (News18)
امیت شاہ کا یہ دورہ اہم اس لیے بھی مانا جارہا ہے کیونکہ تلنگانہ میں اگلے سال 2023 کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ بی جے پی کے ایجنڈے میں یہ سب سے اوپر ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے آج ہفتہ کو ’حیدرآباد مُکتی دیوس‘ تقریب کا افتتاح انجام دیا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر حیدرآباد ’سیوا پروگرام‘ منعقد کریں گے جس میں معذورین کو آلات تقسیم کیے جائیں گے۔ شاہ جمعہ کی دیر رات حیدرآباد پہنچے۔
وزیرداخلہ امیت شاہ آج ہفتہ کی صبح آٹھ بجے پریڈ گراونڈ میں’حیدرآباد مُکتی دیوس‘ تقریب میں شامل ہوئے۔ حیدرآباد کے انڈین یونین میں شامل ہونے کے بعد ملک کے پہلے وزیرداخلہ سردار پٹیل نے یہاں ترنگا لہرایا تھا۔ اب 75 سال بعد وزیرداخلہ امیت شاہ ترنگا لہرائیں گے اور حیدرآباد لبریشن ڈے تقریبات کی شروعات کریں گے۔ شاہ سرکاری اسکولوں اور کمیونٹی ہاسٹلز میں بیت الخلا کی صفائی کرنےو الی مشینیں بھی تقسیم کریں گے۔
In August 1947 India got freedom, however, Hyderabad state was still ruled by Nizam. For the next 13 months, the people of the state had to bear the tyranny of the Razakars of Nizam.
تلنگانہ میں 2023 کے آخر میں ہوں گے اسمبلی الیکشن امیت شاہ کا یہ دورہ اہم اس لیے بھی مانا جارہا ہے کیونکہ تلنگانہ میں اگلے سال 2023 کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ بی جے پی کے ایجنڈے میں یہ سب سے اوپر ہے۔ اسمبلی انتخابات سے پہلے برسراقتدار ٹی آر ایس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ کی خبریں بھی لگاتار سامنے آتی رہی ہیں۔
لگاتار دورے کررہے ہیں بی جےپی زیراقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ بی جے پی زیراقتدار ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ جیسے ہیمنت بسوا سرما اور یوگی آدتیہ ناتھ سمیت کئی اعلیٰ بی جے پی قائدین لگاتار تلنگانہ کا دورہ کرتے رہے ہیں۔ اس درمیان تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اور ٹی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھر راو (کے سی آر) بی جے پی کو کھیلنے کے لئے کوئی موقع نہیں دے رہے ہیں۔
میٹنگ میں شامل ہوں گے امیت شاہ وہیں اپنے دو روزہ دورے کے دوران امیت شاہ حیدرآباد میں بی جے پی کی ایک کور گروپ کی اہم میٹنگ میں شامل ہوں گے۔ جس میں پارٹی کے لیڈر انہیں بی جے پی کی تازہ صورتحال کو لے کر جانکاری دیں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔