ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

تلنگانہ : اردو صحافیوں کے لیے پانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا آج سے آغاز،700سے زائد صحافیوں کی شرکت متوقع

اس تربیتی ورکشاپ کے لئے میڈیا انڈسٹری کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو اپنی فنی مہارت اور تجربوں کو مقررہ آن لائن سیشنوں کے ذریعہ شیئر کریں گے۔ اس ورکشاپ میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عرفہ خانم کلیدی خطبہ دیں گی جبکہ روزنامہ انقلاب کے ممبئی ایڈیشن کے ایڈیٹر شاہد لطیف مہمانِ خصوصی ہونگے ۔نیوز18 اردو کے سینئر اینکر سید احمد جیلانی اس ورکشاپ میں مہمانِ اعزازی کے طورپر شریک ہونگے۔

  • Share this:
تلنگانہ : اردو صحافیوں کے لیے پانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا آج سے آغاز،700سے زائد صحافیوں کی شرکت متوقع
ا س ورکشا پ میں شر کت کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں اور بالخصوص تلنگانہ سے700 سے زیادہ صحافیوں نے رجسٹریشن کروایاہے۔

آج دنیا نئی ٹکنالوجی کے دور میں ہے اور صحافت جسے جمہوریت کا چوتھا ستون کہا جاتا ہے۔نئے آلات اور ٹیکنیک سے لیس ہو رہی ہے ۔ ایسے میں اردو صحافیو ں اور میڈیا کے نمائندوں کو بھی نئے دور سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ دیکھا یہ جا رہا ہے کہ ٹکنالوجی کی ترقی کے اس میدان میں اردو صحافت کو نت نئے مسائل کا سامنا ہے۔ اس لئے اگر ان کی شفافیت کے ساتھ ٹیکنیکی، اخلاقی اور فنی تربیت ہو تو ان کی صلاحیتو ں میں مزید نکھار پیدا ہو سکتا ہے۔


اس اہم ذمہ داری کو نبھانے تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی نے ہندوستان اور ریاست تلنگانہ کے اردو صحافیوں / میڈیا کے نمائندوں کی تربیت کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کا فیصلہ کیا اور اس ضمن میں ڈاکٹر محمد رحیم الدین انصاری صدرنشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کی سرپرستی میں 13/ جولائی تا 17/ جولائی 2021ء پانچ روزہ قومی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لا رہی ہے۔ ا س ورکشا پ میں شر کت کے لیے ملک کی مختلف ریاستوں اور بالخصوص تلنگانہ سے سینکڑوں صحافیوں نے رجسٹریشن کروایاہے۔


اس پروگرام کا افتتاح 13/ جولائی کو صبح 10:30 بجے ہوگا۔ اس تربیتی ورکشاپ کے لئے میڈیا انڈسٹری کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جو اپنی فنی مہارت اور تجربوں کو مقررہ آن لائن سیشنوں کے ذریعہ شیئر کریں گے۔ اس ورکشاپ میں دی وائر کی سینئر ایڈیٹر عرفہ خانم کلیدی خطبہ دیں گی جبکہ روزنامہ انقلاب کے ممبئی ایڈیشن کے ایڈیٹر شاہد لطیف مہمانِ خصوصی ہونگے ۔نیوز18 اردو کے سینئر اینکر سید احمد جیلانی اس ورکشاپ میں مہمانِ اعزازی کے طورپر شریک ہونگے۔


پروگرام کا آغاز مولانا نصیر الدین منشاوی کی قرآت کلام پاک سے ہوگا۔پروفیسر ایم اےسمیع ، ڈائریکٹرCPDUMTمانو، ورکشاپ کے لیے رہنمایانہ خطوط پیش کرینگے۔جبکہ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے ڈائریکٹر و سکریٹری ڈاکٹر محمد غوث ، اردو اکیڈیمی کی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔اردو اکیڈیمی کے چیئرمین مولانا محمد رحیم الدین انصاری اس پروگرام کی صدارتی خطاب کرینگے۔ سینئر صحافی طاہر رومانی ورکشاپ کے شرکاء سے اظہارتشکرکرینگے۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jul 13, 2021 09:48 AM IST