اپنا ضلع منتخب کریں۔

    تلنگانہ:عثمانیہ یونیورسٹی کےدارالترجمہ کو بحال کرنےکےلیےکیے جائیں گےاقدامات،جلدہی دائرةالمعارف کادورہ کریں گےحکام

     اُردواکیڈیمی  کے کیلنڈر کی بھی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی

    اُردواکیڈیمی کے کیلنڈر کی بھی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی

    حیدرآباد میں صدرنشین تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب الدین کی صدارت میں مشاورتی اجلاس منعقد کیاگیاہے۔ اس اجلاس میں عثمانیہ یونیورسٹی میں واقع دائرة المعارف کادورہ کرتے ہوئے دارالترجمہ کو بحال کرنے پرغور کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ اُردواکیڈیمی کے کیلنڈر کی بھی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Hyderabad, India
    • Share this:
      تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی  کے صدرنشین جناب محمد خواجہ مجیب  الدین اور ڈائریکٹر سکریٹری  آئی ایف ایس بی  شفیع  اللہ، جلدہی  عثمانیہ  یونیورسٹی کے  واقع دائرة المعارف کادورہ کرتے ہوئے  دارالترجمہ کو بحال کرنے پرغور کریں گے۔ دفتر اقلیتی اقامتی اسکولس میں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کے دوران تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی  کے  صدرنشین  جناب محمد خواجہ مجیب  الدین اور ڈائریکٹر سکریٹری  آئی ایف ایس بی شفیع  اللہ یہ بات کہی ہے۔ اس  مشاروتی اجلاس میں شفیع اللہ آئی ایف اےایس ڈائرکٹر /سکریٹری تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی ‘پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی، ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی، مولانا آزاد نےنیشنل اردو یونیورسٹی‘ جناب فاضل حسین پرویز ز ایڈیٹر ہفتہ وار گواہ‘ جناب مرزا غنی بیگ،ڈپٹی نیوز ایڈیٹر، نیو ز18 اُردو‘ جناب خالد شہباز میڈیاپلس ‘ٹمریز سے جناب ایم۔اے۔لطیف اکیڈیمک  ہیڈ‘ خواجہ فرید الدین اسسٹنٹ سکریٹری نے شرکت کی۔

      صدر  نشین تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی جناب محمد خواجہ مجیب  الدین نے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہردلعزوزیراعلیٰ  جناب کے۔چندراشیکھر راؤ صاحب نےریاست میں  اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیاہے اور اس کی تعمیل کے لئے سرکاری دفاتر میں اردو آفیسرس کا تقرر کیاگیاہے‘ اسی طرح اردواکیڈیمی  کے ذریعہ  فروغ اردو کی اسکیممات  کو روبہ عمل لایا  اورحکومت آگے بھی اردو زبان و ادب کی ترقی کے لئے مزید کام کرنا چاہتی ہے ۔اس سلسلہ میں آج کے مشاورتی اجلاس میں جن امور پر غورو خوص کیاگیا۔

      سینئر صحافی و ایڈیٹر گواہ اردو ویکلی، جناب سید فاضل حسین  پرویز نے  دینی مدراس کے طلبا کو اردو کے ساتھ دیگر زبانوں کی تربیت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ فاضل حسین پرویز نے اردو اساتذہ اور اردو صحافیوں کے لیے  ایک   ورکشاپ منعقد کرنےکا مشورہ دیاہے۔  اس موقع پر نیوز18 اردو کے ڈپٹی نیوز ایڈیٹر ، جناب مرزاغنی بیگ نے  مسابقتی امتحانات کے اردو میں کتابیں شائع کرنے اور  تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کے تحت ٹی سیاٹ(T-SAT) کی  طر  ز پر ایک تعلیمی  یوٹیوب چیانل شروع کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔  اس کے علاوہ اس مشاروتی اجلاس میں   اردو زبان و ادب کی ترقی کے ضمن میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے کیے گئے وعدوں اور اسکیمات کی عمل آوری  پر غور کیاگیاہے۔

       تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صدرنشین جناب محمد خواجہ مجیب الدین اور ڈائریکٹر سکریٹری آئی ایف ایس بی شفیع اللہ
      تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی کے صدرنشین جناب محمد خواجہ مجیب الدین اور ڈائریکٹر سکریٹری آئی ایف ایس بی شفیع اللہ


      اس اجلاس سے خطاب کے دوران تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی  کے  صدرنشین  جناب محمد خواجہ مجیب  الدین اور ڈائریکٹر سکریٹری  آئی ایف ایس بی  شفیع  اللہ نے یقین دلایا کہ  مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لئے اردو میں  مواد کی فراہمی کے ساتھ  ساتھ اردو کلاسس کا اہتمام ‘ اردو کتب اور لائبریزی کا ڈیجٹیلائزیشن‘ اردو صحافیوں کے لئےایک   ہفتہ کی تربیتی   ور کشاپ   کیاجائیگا۔ اس ورکشاپ  میں اردو صحافیوں کو خبروں او رواقعات کے حقائق کی جانچ پڑتال  کے بارےمیں تربیت دی  جائیگی۔

      اردو طلباءاور اسکالرس کی سہولت کے لئے  ٹی سیاٹ(T-SAT) کی  طر  ز پر اردو اکیڈیمی کے جانب سے یوٹیوپ پر ایک تعلیمی چیانل شروع کرنے    پر غور کیاجائیگا ‘ اس کے علاوہ DTP کے لئے اردو سافٹ سمیت دیگر سافٹ و یئر ز  کےلئے ٹریننگ پروگرام اور اسی طرح مولانا آزاد نےشنل اردویونیورسٹی ‘دائرة المعارف اور اردو اکیڈیمی کے باہمی اشتراک سے اردوکی ترقی کے سلسلہ  میں   پروگرامس شروع کیے جائیں گے۔جناب بی۔شفیع اللہ ڈائریکٹر /سکریٹری تلنگا نہ ریاستی    اُردواکیڈیمی  جو اقلیتی اقامتی اسکولس کے CEO بھی ہیں ‘ نے کہا کہ مشاورتی اجلاس میں  ماہرین، اردو زبان و ادب نے جو تجاویزپیش  کی ہیں  ان پرعمل آوری کی کوشش کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اردو ہماری ریاست کی دوسری سرکاری زبان ہے اور اس کی بقا کے سلسلہ میں ہم سب کو مشترکہ جدوجہد کرناچاہیے۔

      مشاورتی اجلاس میں ماہرین، اردو زبان و ادب نے جو تجاویزپیش کی ہیں

      مشاورتی اجلاس میں ماہرین، اردو زبان و ادب نے جو تجاویزپیش کی ہیںاس اجلاس کے بعد تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی کے کیلنڈر برائے سال 2023ءکی جناب محمد خواجہ مجیب الدین صدر  نشین تلنگا نہ ریاستی اُردواکیڈیمی  کے ہاتھوں رسم اجراءعمل میں  آئی۔

      اس موقع پر جناب بی۔شفیع اللہ آئی ایف ایس ڈائریکٹر /سکریٹری تلنگانہ ریاستی اُردواکیڈیمی  ‘پروفیسر محمد عبدالسمیع صدیقی ڈائریکٹر سی پی ڈی یو ایم ٹی ‘ جناب فاضل حسین پرویز ‘ جناب مرزا غنی بیگ ‘ جناب خالد شہباز‘ جناب ایم ۔اے۔لطیف اکیڈیمک ہیڈ‘ خواجہ فرید الدین اسسٹنٹ سکریٹری ‘اردواکیڈیمی کےعہدےداران‘مسٹر وی ۔کرشنا سپرنٹنڈنٹ اردوا کیڈیمی‘جناب شیخ اسعمیل سینئر اسٹینو‘ جناب عطااللہ خان اکاؤنٹنٹ‘جونئیر اسسٹنٹس محمد جنیداللہ بیگ اورمحمد رجب علی و یگر اصحاب موجود تھے۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: