کسی شاہی محل سے کم نہیں ہے تلنگانہ کا نیا سکریٹریٹ، وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ آج کریں گے افتتاح، یہ باتیں کردیں گی آپ کو حیران

کسی شاہی محل سے کم نہیں ہے تلنگانہ کا نیا سکریٹریٹ، وزیراعلیٰ کے سی آر آج کریں گے افتتاح

کسی شاہی محل سے کم نہیں ہے تلنگانہ کا نیا سکریٹریٹ، وزیراعلیٰ کے سی آر آج کریں گے افتتاح

وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو پہلی مرتبہ نئے سکریٹریٹ سے کام کریں گے۔ نئے سکریٹریٹ کا نام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    تلنگانہ حکومت کی جانب سے تعمیر کیے گئے نئے سکریٹریٹ کا آج 30 اپریل 2023 کو افتتاح عمل میں آئے گا۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راو اس نئی عمارت کا افتتاح انجام دیں گے۔ 30 اپریل کو دوپہر ایک بج کر 20 منٹ پر کے چندر شیکھر راو نئے سکریٹریٹ میں داخل ہوں گے۔ یہ سکریٹریٹ کانفرنس ہال، وزٹرس لاونج، ڈائننگ ہال اور سبھی سہولیات سے لیس ہے۔ نئے سکریٹریٹ میں چارمینار اور گولکنڈہ کے ساتھ ساتھ نئے فن تعمیر کی جھلک دیکھنے کو ملے گی۔

    سکریٹریٹ کے احاطے میں 560 کاریں اور 700 ٹو وہیلر گاڑیوں کو پارک کرنے کی سہولت ہے۔ سال 2014 میں تلنگانہ کے سی ایم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راو پہلی مرتبہ نئے سکریٹریٹ سے کام کریں گے۔ نئے سکریٹریٹ کا نام ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے نام پر رکھا گیا ہے۔


    خبر ہے کہ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راو نئے سکریٹریٹ کے افتتاح کے لیے آج 30 اپریل کو قریب 1:00 بجے سکریٹریٹ پہنچیں گے۔ خصوصی پوجا کے بعد وزیراعلیٰ اپنے چیمبر میں خاص وقت پر داخل ہوں گے اور اپنی نشست پر بیٹھیں گے۔ وزیراعلیٰ کا چیمبر نئے سکریٹریٹ کی چھٹویں منزل پر تعمیر کیا گیا ہے۔ اپنی سیٹ پر براجمان ہونے کے بعد وزیراعلیٰ رسمی طور پر انتظامیہ کا کام شروع کریں گے اور ایک فائل پر دستخط کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    صفائی کی اہمیت - صفائی ستھرائی کے ہماری زندگی پر اثرات

    یہ بھی پڑھیں:

    اترپردیش: تعلیم اور اتحاد کے ذریعے ملے گی پسماندہ لوگوں کو عزت : ضمیر الدین شاہ

    وزراء اور دیگر کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ جب وزیر اعلیٰ کرسی پر براجمان ہوں تو ان کے ساتھ نہ جائیں۔ دراصل، چیف سکریٹری، وزراء اور دیگر عہدیداروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دوپہر 1.58 بجے سے 2.04 بجے کے درمیان متعلقہ چیمبروں میں اپنی اپنی کرسیوں پر بیٹھ جائیں۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: