بی جے پی رکن اسمبلی نے پارٹی سے دیا استعفیٰ، کہا گئورکشا کے لئے ماریں گے یا مر جائیں گے

تلنگانہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ لودھ نے پارٹی کو بھیجے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میرے لئے ہندو مذہب اور گئورکشا ترجیحات ہیں اور سیاست بعد میں آتی ہے، میں نے بی جے پی سے گائے کی حفاظت کے لئے استعفی دیا ہے۔

Aug 13, 2018 11:14 AM IST | Updated on: Aug 13, 2018 11:14 AM IST
بی جے پی رکن اسمبلی نے پارٹی سے دیا استعفیٰ، کہا گئورکشا کے لئے ماریں گے یا مر جائیں گے

بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ: فائل فوٹو۔

تلنگانہ سے بی جے پی رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ لودھ نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کو اپنا استعفیٰ سونپ دیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ گئورکشا کو لے کر کوئی تعاون نہیں دے رہی ہے۔ تلنگانہ اسمبلی میں گوش محل اسمبلی حلقے کی نمائندگی کرنے والے لودھ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ  انہوں نے اپنا استعفی ریاست کے بی جے پی صدر کے لکشمن کو بھیج دیا ہے۔

انہوں نے کہا، "میرے لئے ہندو مذہب اور گئورکشا ترجیحات ہیں اور سیاست بعد میں آتی ہے، میں نے بی جے پی سے گائے کی حفاظت کے لئے استعفی دیا ہے۔ میں نے ایوان میں کئی بار اس مسئلہ کو اٹھایا لیکن پارٹی نے مجھے کوئی تعاون نہیں دیا۔" انہوں نے کہا، "... میں اور گئو رکشکوں کی میری ٹیم سڑکوں پر اترے گی اور ریاست میں گئوکشی پر روک لگائیں گے۔

راجہ سنگھ نے کہا، "آئندہ بقرعید کے دن تلنگانہ کی سڑکوں پر ہم خود گئو رکشا کریں گے، چاہے ہم مر جائیں ، لیکن ہم گائے کو مرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گئورکشا کے لئے ہم ماریں گے یا تو خود مر جائیں گے۔"

Loading...

Loading...