بڑی خبر: جموں میں 12 دن بعد پھر بحال کی گئیں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی خدمات

پچھلے 12 دنوں سے لگی روک کے بعد جموں میں ایک بار پھر ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے۔

Aug 17, 2019 08:31 AM IST | Updated on: Aug 17, 2019 08:43 AM IST
بڑی خبر: جموں میں 12 دن بعد پھر بحال کی گئیں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی خدمات

بڑی خبر: جموں میں 12 دن بعد پھر بحال کی گئیں ٹیلی فون اور انٹرنیٹ کی خدمات

جموں وکشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے بعد وادی میں پرامن ماحول بنانے کے لئے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات روک دی گئی تھیں۔ پچھلے 12 دنوں سے لگی روک کے بعد جموں میں ایک بار پھر ٹیلی فون اور انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا گیا ہے۔ جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں عائد کئی اور بندشوں کو بھی دھیرے دھیرے ہٹایا جا رہا ہے۔

جموں وکشمیر کے چیف سکریٹری نے جمعہ کو مرحلہ وار طریقہ سے پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر میں زیادہ تر فون لائنیں اس ہفتہ کے اختتام تک بحال کر دی جائیں گی اور اسکول اگلے ہفتے کھول دئیے جائیں گے۔

Loading...

kashmir2-1-3

انہوں نے کہا کہ وادی میں جمعہ کو ریاستی حکومت کے دفاتر میں معمول کے مطابق کام کاج ہوا اور کئی دفاتر میں تو حاضری بیحد اچھی رہی۔

Loading...