مئی کے آغاز میں ہوئی برسات کی وجہ سے گرمی سے ملی راحت کے کچھ دن اب ختم ہورہے ہیں۔ اب جھلسا دینےو الی گرمی کا وقت آگیا ہے۔ قومی دارالحکومت دہلی، مغربی اترپردیش، ہریانہ سمیت شمالی اور وسطی ہنوستان میں ہفتہ کو درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے۔ اتوار کو مغربی مدھیہ پردیش اور ودربھ علاقے میں لو چلنے کا امکان ہے۔
ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی کے مطابق، مغربی مدھیہ پردیش، ودربھ، سینٹرل مہاراشٹر، مغربی راجستھان اور گجرات کے کچھ علاقوں میں بھی ہفتہ کو شدید گرمی محسوس کی گئی۔ درجہ حرارت میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ میدانی علاقوں میں جب 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر درجہ حرارت پہنچ جاتا ہے تو آئی ایم ڈی لو چلنے کا امکان ظاہر کرتا ہے۔ وہیں، پہاڑی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے 30 ڈگری سے تجاوز کرنے کے بعد لو کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔
The ESCS “Mocha” lay centered at 0530hrs IST of 14th May 2023 over Northeast & adjoining Eastcentral Bay of Bengal near lat 18.7N & long 91.5E. Its likely to cross between Cox’s Bazar (Bangladesh) & Kyaukpyu (Myanmar), close to Sittwe (Myanmar) around noon of today. pic.twitter.com/PoXOP4ZMTv
— India Meteorological Department (@Indiametdept) May 14, 2023
آئی ایم ڈی نے بتایا کہ خلیج بنگال میں شروع ہوا، سمندری طوفان موچا، انڈمان اور نکوہار جزائر کے دارالحکومت پورٹ بلیئر کے شمال-شمال مغرب میں بنا ہوا ہے۔ اتوار کو اس کے شمال شمال مشرق کی طرف بڑھنے کا بہت امکان ہے اور یہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار اور میانمار کے کیوکپیو کے درمیان سے گزر سکتا ہے۔ اس دوران 150-160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلیں گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔