اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستانی آئین سے جڑے 10 سوال جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، جان لیجیے ان کے جواب

    ہندوستانی آئین سے جڑے 10 سوال جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، جان لیجیے ان کے جواب

    ہندوستانی آئین سے جڑے 10 سوال جو ہر کوئی جاننا چاہتا ہے، جان لیجیے ان کے جواب

    آئین کے دیباچے میں کیا لکھا ہے؟ آئین میں کتنے بنیادی حقوق ہیں؟ ایسے بہت سے سوالات ہیں، جو بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں آتے ہیں۔ آئیے آپ کے لیے ان تمام سوالات کے جوابات ہم یہاں دے رہے ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ہندوستان کا آئین 26 نومبر 1949 کو بن کر تیار ہوا تھا۔ دستور ساز اسمبلی نے 2 سال 11ماہ 18 دن میں 26 نومبر 1949 کو آئین مکمل کیا اور اسے قوم کے نام وقف کر دیا۔ آئین 26 جنوری 1950 سے نافذ ہوا۔ پہلی بار 26 نومبر 2015 کو دستور ساز اسمبلی کی ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے 125 ویں یوم پیدائش کے طور پر حکومت ہند کی طرف سے ملک بھر میں یوم دستور منایا گیا۔ اب ہر سال 26 نومبر کو ملک میں یوم آئین منایا جاتا ہے۔ آئین کے دیباچے میں کیا لکھا ہے؟ آئین میں کتنے بنیادی حقوق ہیں؟ ایسے بہت سے سوالات ہیں، جو بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں آتے ہیں۔ آئیے آپ کے لیے ان تمام سوالات کے جوابات ہم یہاں دے رہے ہیں۔

      1. ہندوستان کے بابائے آئین کون ہیں؟
      بھیم راو امبیڈکر کو ہندوستانی آئین کا بانی مانا جاتا ہے۔ وہ ہندوستان کے آئین کے چیف معمار تھے۔ انہیں 1947 میں آئین کی ڈرافٹنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا۔ وہ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر قانون و انصاف تھے۔

      2. ہندوستان کا آئین ہاتھوں سے لکھنے والے کون؟
      یہ دنیا کا سب سے بڑا ہاتھوں سے لکھا گیا آئین ہے۔ ہمارا آئین پریم بہاری نارائن رائے زادہ نے لکھا ہے۔ وہ ایک کیلی گرافی آرٹسٹ تھے۔ 1901 میں دہلی میں پیدا ہوئے پریم بہاری نارائن رائے زادا نے آئین لکھنے کے لیے ایک بھی پیسہ نہیں لیا تھا۔

      3. ہندوستان کے آئین میں کتنے آرٹیکل ہیں؟
      ہندوستانی آئین میں فی الحال صرف 395 آرٹیکل اور 12 شیڈیولز ہیں اور یہ 25 حصوں میں منقسم ہے۔ لیکن اس کی تیاری کے وقت بنیادی آئین میں 395 آرٹیکلس جو 22 حصوں میں منقسم تھے اس میں صرف 8 شیڈیولز تھے۔

      4۔ ہندوستان کے آئین میں کیا لکھا ہے؟
      ہندوستانی آئین میں مختلف سیاسی فلسفوں، شہریوں کے بنیادی حقوق، شہریوں کے بنیادی فرائض، مقننہ، ایگزیکٹو اور عدلیہ کے درمیان اختیارات کی تقسیم وغیرہ پر کئی دفعات شامل ہیں۔

      5. آئین کتنے صفحات پر مشتمل ہے؟
      ہندوستان کا آئین 251 صفحات کا ہے جو سبھی آئین کو جانچ کر بنایا گیا۔ یہ آئین 26 نومبر 1949 کو پاس ہوا تھا۔ 26 جنوری 1950 کو لاگو ہوا تھا لیکن اس کا اعلان 15 اگست 1947 کو ہندوستان کی آزادی ہونے کے بعد ہوئی تھی۔

      6. آئین کو کہاں رکھا گیا ہے؟
      آئین کی اصل کاپی گوالیار کی سنٹرل لائبریری میں رکھی گئی ہے۔ اس کاپی پر پہلے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد اور وزیر اعظم جواہر لال نہرو سمیت دستور ساز اسمبلی کے اراکین کے دستخط ہیں۔ آئین کی یہ اصل کاپی مہاراج باڑا میں واقع مرکزی لائبریری میں محفوظ ہے۔

      7. ہندوستان کا آئین کتنے ممالک سے لیا گیا ہے؟
      بھیم راو امبیڈکر نے دنیا کے اہم 60 ممالک کے آئین کا تجزیہ کرکے اسے تیار کیا تھا۔ جس پر دستور ساز اسمبلی کے 284 ارکان نے دستخط کیے۔

      8. ہندوستانی آئین میں کتنے بنیادی حقوق ہیں؟
      آئین میں اصل میں سات بنیادی حقوق فراہم کیے گئے تھے - مساوات کا حق، آزادی کا حق، استحصال کے خلاف حق، مذہب، ثقافت اور تعلیم کی آزادی کا حق، جائیداد کا حق اور آئینی علاج کا حق۔ تاہم، 1978 میں 44ویں ترمیم کے ذریعے جائیداد کے حق کو آئین کے حصہ سوم سے ہٹا دیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ہند-فرانس دفاعی مذاکرات کا آج سے آغاز، راجناتھ سنگھ ہوں گے شریک چیئرمین

      یہ بھی پڑھیں:
      کوورناوائرس:انٹراناسل 'فائیو آرمز' کووڈبوسٹرخوراک کومحدوداستعمال کی ملی اجازت

      9. دستور ساز کے چیف کون تھے؟
      ڈاکٹر راجندر پرساد کو ہندوستانی دستور ساز اسمبلی کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے ڈاکٹر سچدانند سنہا کو دستور ساز اسمبلی کا عبوری رکن منتخب کیا گیا، جنہوں نے 9 دسمبر 1946 کو ہوئے دستور ساز اسمبلی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی تھی۔

      10. آئین کے دیباچے میں کیا ہے؟
      آئین کے دیباچے میں کہا گیا ہے کہ آئین عوام کے لیے ہے اور عوام ہی حتمی خود مختار ہیں۔ تمہید لوگوں کے مقاصد اور خواہشات کو ظاہر کرتی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: