உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کرایہ دار کی تصدیق اب لازمی، نہیں کی تو مکان مالک پر ہوگا کیس

    ۔علامتی تصویر۔

    ۔علامتی تصویر۔

    Tenant verification: سینئر پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سائبر سیل نے ستمبر مہینے تک دلی میں جاری قریب 100 سے زیادہ کال سینٹر کا انکشاف کیا ہے۔ جس میں جعلساز لوگوں کو نوکری دلانے، بیمہ پالیسی پر فائدہ دینے اور سستی قیمت میں موبائل دینے کا جھانسہ دے کر ٹھگی کرتے تھے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      Tenant verification: فرضی کال سینٹر چلانے والے جعلسازوں کو بنا تصدیق کرایہ پر مکان دینے والے مکان مالک پر کیس درج ہوگا۔ دلی پولیس مکان مالک کے خلاف سرکاری حکم نامہ کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کر کے کارروائی کرے گی۔

      راجدھانی میں جعلساز لگاتار فرضی کال سینٹر چلاکر لوگوں کو ٹھگ رہے ہیں۔ زیادہ تر کال سینٹر کرایہ کے مکان میں چل رہے ہوتے ہیں۔ ان پر بندش لگانے کے لئے پولیس نے کرایہ داروں کی تصدیق لازمی کردی گئی ہے۔

      پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مکان مالکان کو واضح طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے کرایہ داروں کی تصدیق کرائیں۔ اگر کوئی مالک مکان کرایہ داروں کی تصدیق نہیں کرواتا تو پولیس اس کے خلاف مقدمہ درج کرے گی۔

      تصدیق کروانے سے کرایہ دار کی مکمل تفصیلات پولیس کو مل جاتی ہے۔ اگر کوئی شخص غلط نیت سے کرائے پر مکان لینے والا کوئی غلط معلومات فراہم کرتا ہے تو پولیس اس کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے۔

      سائبر سیل کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جعلسازوں نے اپنا جعلی کال سینٹر چلانے اور ان کی تصدیق کرانے سے بچنے کے لیے مالک مکان کو بھاری رقم دے کر مکان کرایہ پر لیا۔ قواعد کے مطابق مالک مکان کو کرایہ دار رکھنے کے ایک ہفتے کے اندر دستاویزات پولیس اسٹیشن میں جمع کرانا ہوتے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں:
      چندی گڑھ: 60 طالبات کا نہاتے ہوئے ویڈیو وائرل، یونیورسٹی میں دیر رات زبردست ہنگامہ

      یہ بھی پڑھیں:
      سروے کی مخالفت میں دارالعلوم دیوبند میں آج بڑی کانفرنس،250 سے زائد آپریٹرس لیں گے حصہ

      ستمبر تک 100 سے زیادہ کیسیز ملے
      سینئر پولیس عہدیدار کا کہنا ہے کہ سائبر سیل نے ستمبر مہینے تک دلی میں جاری قریب 100 سے زیادہ کال سینٹر کا انکشاف کیا ہے۔ جس میں جعلساز لوگوں کو نوکری دلانے، بیمہ پالیسی پر فائدہ دینے اور سستی قیمت میں موبائل دینے کا جھانسہ دے کر ٹھگی کرتے تھے۔ اس میں سے زیادہ تر کیسیز میں ملزم کرایہ پر مکان لے کر فرضی کال سینٹر چلارہے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: