ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

یمنا نگر: کرائے داروں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی، دونوں ملزم فرار

واردات کو انجام دے کر دونوں ملزم موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس آبروریزی اور جان سے مارنے کی دھمکی کے الزام میں معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش کر رہی ہے۔

  • Share this:
یمنا نگر: کرائے داروں نے خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی، دونوں ملزم فرار
یمنا نگر: گھر میں اکیلی خاتون سے کرائے داروں نے کی اجتماعی آبروریزی، دونوں ملزم فرار

یمنا نگر: ہریانہ میں آبروریزی (Rape) کی واردات تھمنے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ تازہ معاملہ ہریانہ (Haryana) کے یمنا نگر ضلع میں  سامنے آیا ہے۔ جہاں جگادھری کی ایک کالونی میں دو نوجوانون نے ایک شادی شدہ خاتون کی اجتماعی آبروریزی (Gang Rape) کی۔ ملزمین نے جب آبروریزی کی واردات کو انجام دیا تو اس وقت خاتون گھر میں اکیلی تھی۔ ملزم واردات کو انجام دے کر فرار ہوگئے۔


خاتون نے یہ بات اپنے شوہر کے کام سے لوٹنے پر بتائی۔ اس کے بعد شکایت پولیس کو دی گئی۔ بڑیا گیٹ چوکی پولیس نے اس معاملے میں یوپی کے باشندہ سنتوش کور اور ایک دیگر کے خلاف اجتماعی آبروریزی اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا معاملہ درج کرلیا ہے۔ خاتون نے پولیس کو دی گئی شکایت میں بتایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ کرائے کے مکان میں رہتی ہیں۔ اسی مکان میں سنتوش اور دیگر دو فیملی کرائے پر رہتی ہیں۔


شوہر کام پر گیا تھا، گھر پر اکیلی تھی خاتون


متاثرہ کا شوہر حلوائی کا کام کرتا ہے۔ وہ صبح کام پر گیا تھا۔ کرائے پر رہنے والی ایک خاتون بھی وہاں سے کسی کام سے چلی گئی تھی۔ الزام ہے کہ اس کے بعد وہاں پر سنتوش اور اس کا ایک دوست تھا۔ شام تقریباً 5 بجے تک وہ کمرے میں تھیں تو سنتوش اور اس کا دوست وہاں آگئے۔ الزام ہے کہ انہوں نے خاتون کے ساتھ آبروریزی کی۔ اس دوران انہوں نے متاثرہ کو دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔

ملزم کی تلاش جاری

رات کو متاثرہ کے شوہر کام سے لوٹے تو انہوں نے یہ بات انہیں بتائی۔ بڑیا گیٹ چوکی انچارج ستپال سنگھ نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملے میں فوراً کیس درج کرلیا تھا۔ ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 09, 2020 09:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading