اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بھوپال :اوقاف کے مکانات اوردکانوں کا کرایہ آج بھی ہے 10 اور20 روپئے۔ جانیں پوری تفصیل یہاں

    متولی کمیٹی اوقاف عامہ کا دفتر۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    متولی کمیٹی اوقاف عامہ کا دفتر۔(تصویر:نیوز18 اردو)۔

    متولی کمیٹی اوقاف کے زیر انتظام پانچ سو وقف املاک در ج ہیں جس میں4113 مکانات اور1019 کامرشیل پلاٹ اور دکانیں ہیں۔ان مکانوں اور دکانوں میں جو لوگ کرایہ دار ہیں وہ اب بھی 10 اور 20 روپیہ ہی ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہیں ۔

    • Share this:
      بھوپال میں وقف املاک کی نگرانی کے لئے وقف بورڈ کے علاوہ متولی کمیٹی اوقاف عامہ اورشاہی اوقاف کے نام سے ادارے کام کررہے ہیں لیکن یہ تینوں ہی ادارے اپنوں کی ہی سازشوں کا شکار ہیں۔ متولی کمیٹی اوقاف کے زیر انتظام پانچ سو وقف املاک در ج ہیں جس میں4113 مکانات اور1019 کامرشیل پلاٹ اور دکانیں ہیں۔ان مکانوں اور دکانوں میں جو لوگ کرایہ دار ہیں وہ اب بھی 10 اور 20 روپیہ ہی ماہانہ کرایہ ادا کرتے ہیں ۔ کرایہ داروں کی مان مانی کو ختم کرنے اوراوقاف انکم میں اضافہ کر کے کمیٹی نے اپنے فلاحی کاموں کو تیز کرنے کا فصیلہ کیاہے۔

      متولی کمیٹی اوقاف عامہ نے گزشتہ تین مہینوں میں1000 سے زیادہ جہاں نوٹس جاری کیا ہے وہیں 500 مقدمات پہلے سے جاری ہیں۔ یہی نہیں اس نے مقدمہ بازی کے لئے اپنے وکیلوں کا ایک پینل بھی تیاری کیا ہے۔ کمیٹی مانتی ہے کہ مقدمہ بازی میں اس کے بجٹ کا بڑا حصہ صرف ہورہاہے بلکہ اس کا مشن اور فلاحی کام بھی متاثر ہو رہا ہے۔ متولی کمیٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت میں جس طرح سے اوقاف عامہ کے معاملات کو لیکر من مانی کرنے کے ساتھ اپنوں کو نوازنے کا کام کیا گیا اس سے اوقاف عامہ کی املاک اور وقف کی منشا کو سخت نقصان پہنچاہے۔

      صوبہ میں جب نئی حکومت آئی اور نئی کمیٹی نے چارج لیا تو متولی کمیٹی اوقاف عامہ کے اکاؤنٹ میں انکم کے نام پر کل2لاکھ روپئے ہی موجود تھے لیکن ان کی کوشش سے اب ماہانہ انکم 30 لاکھ سے اوپر پہنچ چکی ہے اور ان کی کوشش ہے کہ اس آمدنی کا بڑا حصہ فلاحی کاموں میں صرف کیا جائے-
      متولی کمیٹی نے جہاں برسوں سے جمے کرایہ داروں کو کرایہ وقت پر جمع کرنے اور مارکیٹ سے جمع کرنے کے لئے سخت شروع کی ہے وہیں اس نے گزشتہ تین مہینے میں 1000 سے زائد کرایہ داری کو بھی انجا م دیا ہے۔ کمیٹی کا ماننا ہے کہ اگر اوقاف کے کرایہ دار ضابطہ کے مطابق کرایہ جمع کرنا شروع کردیں تو اس سے نہ صرف مقدمےبازی میں صرف ہونے والے اس کے بجٹ پر روک لگے گی بلکہ یہ رقم قوم کے بچوں کی تعلیم اور فلاحی کاموں میں صرف ہو سکے گا۔

      نیوز18 اردوکے لیے بھوپال سے مہتاب عالم کی رپورٹ
      First published: