ہوم » نیوز » وطن نامہ

ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے کی یہ تصویر جم کر ہورہی وائرل ، فینس کو بھی آرہی کافی پسند ، جانئے کیوں

فینس نے ثانیہ مرزا سے یہ بھی سوال پوچھ لیا کہ اذہان کو کرکٹ پسند ہے یا ٹینس ؟ ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ وہ مستقبل میں کرکٹر بنے گا یا ٹینس کھلاڑی ۔

  • Share this:
ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے بیٹے کی یہ تصویر جم کر ہورہی وائرل ، فینس کو بھی آرہی کافی پسند ، جانئے کیوں
ٹینس کھیلنے کیلئے اترا ثانیہ مرزا کا بیٹا ، فینس نے بتایا پاکستان کا مستقبل !

ہندوستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بدھ کو اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ، جو کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ ثانیہ نے اذہان کی جو تصویر شیئر کی ہے ، اس میں وہ ٹینس ریکیٹ کے ساتھ کھڑا نظر آرہا ہے ۔ اس تصویر کو لوگ کافی زیادہ پسند کررہے ہیں ۔ ثانیہ نے اذہان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ وہ سوچ رہا ہے یہ ہنگامہ آخر کیا ہے ؟ ۔


بتادیں کہ اذہان کی اس تصویر کو ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام اورٹویٹر دونوں ہی جگہ شیئر کیا ہے اور فینس نے اس پر زبردست تبصرے کئے ہیں ۔ ایک فین نے اذہان کو پاکستان کا مستقبل بتادیا تو وہیں دوسرے فینس نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اذہان ہندوستان کیلئے ٹینس کھیلے ۔




فینس نے ساتھ ہی ساتھ ثانیہ مرزا سے یہ بھی سوال پوچھ لیا کہ اذہان کو کرکٹ پسند ہے یا ٹینس ؟ ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا کہ وہ مستقبل میں کرکٹر بنے گا یا ٹینس کھلاڑی ۔ بتادیں کہ اذہان مرزا ملک سوشل میڈیا پر کافی مشہور ہے ۔ ثانیہ مرزا اس کی تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ویسے ثانیہ مرزا آج کل کورونا وائرس کی جنگ میں اپنا کردار ادا کررہی ہیں ۔ ثانیہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا کر رہے لوگوں کی مدد کیلئے 1.25 کروڑ روپے دئے ہیں ۔
First published: Apr 09, 2020 07:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading