اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Indo-China Dispute:ایل اے سی کے کچھ علاقوں میں کشیدگی برقرار،آج ہند-چین کے درمیان ہوگی16ویں راؤنڈ کی فوجی بات چیت

    Indo-China Dispute:  ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) نے لداخ میں اپنے فضائی اڈے سے لڑاکا طیاروں(Fighter jet) کو 'اسکرامبل' کیا تھا۔ معلومات کے مطابق، بعد میں ہندوستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر چین سے احتجاج بھی درج کرایا تھا۔

    • Share this:
      Indo-China Dispute:مشرقی لداخ (East Ladakh)سے لگی ایل اے سی کی فضائی حدود (Air Space) میں ہندوستان اور چین(India and China) کی فضائیہ کے درمیان جاری تنازع کے درمیان 17 جولائی یعنی اتوار کو دونوں ممالک کے کور کمانڈرز ایک اہم میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔ ایل اے سی کے متنازعہ علاقوں کو حل کرنے کے لیے، میٹنگ کا یہ 16 واں دور اتوار کو مشرقی لداخ میں چوشول-مولڈو میٹنگ پوائنٹ پر ہندوستانی سرحد میں ہوگا۔

      مشرقی لداخ سے متصل LAC کے پیٹرولنگ پوائنٹ (پی پی ) نمبر 15 پر ڈس انگیجمنٹ کے لیے یہ میٹنگ خاص طور پر کی جائے گی۔ پی پی 15 پر دونوں ممالک کی ایک ایک پلاٹون گزشتہ دو سالوں سے آمنے سامنے ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہندوستان کی جانب سے پی پی 15 کے علاوہ ڈیپسنگ پلین اور ڈیمچوک جیسے متنازعہ علاقوں کے تصفیے کا معاملہ بھی اٹھایا جا سکتا ہے۔

      چین نے اکسائی چن علاقے میں کی تھی مشقیں
      ہندوستان کی جانب سے لیہہ میں واقع 14ویں کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل انیندیہ سین گپتا شرکت کریں گے، جبکہ چین کی جانب سے جنوبی تبت ملٹری ڈسٹرکٹ کے سربراہ میجر جنرل یانگ لن ہوں گے۔ پچھلے مہینے چین نے اکسائی چن کے علاقے میں ایک بڑی فضائی مشق کی تھی۔ اس دوران چینی لڑاکا طیارے ہندوستان کی فضائی حدود کے بالکل قریب پہنچ گئے تھے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      جموں وکشمیر: اودھم پور میں ITBP جوان کی فائرنگ میں 3 ساتھی زخمی، بعد میں خود کو ماری گولی

      یہ بھی پڑھیں:
      Agniveer Recruitment: اگنی پتھ اسکیم کے تحت 2,800 آسامیوں پر پھرتیاں! جانیے تفصیلات

      ہندوستان نے درج کروائی تھی مخالفت
      اس دوران ہندوستانی فضائیہ (Indian Air Force) نے لداخ میں اپنے فضائی اڈے سے لڑاکا طیاروں(Fighter jet) کو 'اسکرامبل' کیا تھا۔ معلومات کے مطابق، بعد میں ہندوستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر چین سے احتجاج بھی درج کرایا تھا۔ چینی فضائیہ (Chinese Air Force) کی چالوں کے بعد ہندوستانی فضائیہ نے مشرقی لداخ سے متصل ایل اے سی کی فضائی حدود میں اپنی فضائی گشت بڑھا دی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: