جو بھی ہمارے ملک کی طرف ناپاک نگاہوں سے دیکھے گا ، ہم اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے : مدرسہ طلبہ

ایٹا میں واقع مارہرہ قصبہ میں بھی ہفتہ کی شام ایک جلوس نکالا گیا ۔ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ خانقاہ برکاتیہ کے مدرسہ سے نکلے مولویوں نے دہشت گردانہ حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔

Feb 17, 2019 01:50 PM IST | Updated on: Feb 17, 2019 02:28 PM IST
جو بھی ہمارے ملک کی طرف ناپاک نگاہوں سے دیکھے گا ، ہم اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے : مدرسہ طلبہ

جو بھی ہمارے ملک کی طرف ناپاک نگاہوں سے دیکھے گا تو ہم اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے : مدرسہ طلبہ

جموں و کشمیر کےپلوامہ میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے ہر ہندوستانی غصے میں ہے ۔ لوگ جگہ جگہ احتجاج کررہے ہیں ۔ پاکستان اور دہشت گردوں کے پتلے نذرآتش کئے جارہے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو سبق سکھانے کا مطالبہ بھی کیا جارہا ہے ۔

سڑکوں پر اترکر جلوس بھی نکالے جارہے ہیں ۔ ایٹا میں واقع مارہرہ قصبہ میں بھی ہفتہ کی شام ایک جلوس نکالا گیا ۔ حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف جوانوں کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ خانقاہ برکاتیہ کے مدرسہ سے نکلے مولویوں نے دہشت گردانہ حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔

درگاہ شریف کے سجادہ نشیں سید نجیب حیدر نوری کی قیادت میں مدرسہ جامعہ احسن العلوم کے سینکڑوں طلبہ اور اساتذہ کے ذریعہ قصبہ میں جلوس نکالا گیا ۔ مدرسہ کے طلبہ دہشت گردی مردہ باد اور پاکستان مردہ باد کے نعرے لگارہے تھے ۔ طلبہ کے ہاتھوں میں نعرے لکھی تختیاں بھی تھیں ۔

جلوس قصبہ کے کئی مقامات سے ہوتا ہوا خانقاہ برکاتیہ میں واقع گلشن برکات پارک تک پہنچا ، جہاں سید نجیب حیدر نوری نے اس حملہ میں شہید جوانوں کی بیوہ کیلئے حکومت ہند سے ایک ایک کروڑ روپے اور اہل خانہ کو سرکاری نوکری دینے کا مطالبہ کیا ۔ ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اس حملہ میں شہید سی آر پی ایف جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہنے کا وعدہ بھی کیا ۔

Loading...

اس موقع پر مدرسہ کے طلبہ نے کہا کہ جو بھی ہمارے ملک کی طرف ناپاک نگاہوں سے دیکھے گا تو ہم ہندوستانی مسلمان اس کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں  گے۔ دہشت گردی کے خلاف بولتے ہوئے درگاہ کے سجادہ نشیں سید نجیب حیدر نوری نے کہا کہ ہم اپنے خون کی ایک ایک بوند اس ملک کیلئے تیار رکھیں گے ۔ یہ ہمارا ملک ہے ااور اپنے ملک کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔

ناصر حسین کی رپورٹ

Loading...