ہوم » نیوز » جموں وکشمیر

جموں وکشمیر: سی آر پی ایف دستے پر دہشت گردوں کا حملہ، دو سی آر پی ایف جوان ہوئے زخمی

جنوبی کشمیر کا دل کہلائے جانے والے لال چوک اننت ناگ میں دہشت گردوں نے بدھ کی شام سی آر پی ایف کے پٹرولنگ دستے پر گرینیڈ داغا، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔

  • Share this:
جموں وکشمیر: سی آر پی ایف دستے پر دہشت گردوں کا حملہ، دو سی آر پی ایف جوان ہوئے زخمی
جموں وسی آر پی ایف دستے پر دہشت گردوں کا حملہ، دو سی آر پی ایف جوان ہوئے زخمی

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کا دل کہلائے جانے والے لال چوک اننت ناگ میں دہشت گردوں  نے بدھ کی شام سی آر پی ایف کے پٹرولنگ دستے پر گرینیڈ داغا، جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں پر وہ دونوں زیر علاج ہیں۔ زخمی فورسز اہلکاروں کی شناخت چندر پال ساکنہ ہریانہ اور سنیل کمار ساکنہ اتر پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔ حملے کے فوری بعد فوج، سی آر پی ایف اور جموں کشمیر پولیس نے پورا علاقے کا محاصرہ کیا اور مفرور حملہ آوروں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے۔ جبکہ فورسز و پولیس کے اعلیٰ افسران نے بھی جائے واردات پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔


دہشت گردوں نے یہ حملہ اس وقت انجام دیا، جب سی آر پی ایف اہلکار دن کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ فائل فوٹو
دہشت گردوں نے یہ حملہ اس وقت انجام دیا، جب سی آر پی ایف اہلکار دن کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ فائل فوٹو


لال چوک جنوبی کشمیر کا تجارتی مرکز کہلاتا ہے اور سیکورٹی کے اعتبار سے بھی یہ علاقہ کافی حساس تصور کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے یہ حملہ اس وقت انجام دیا، جب سی آر پی ایف اہلکار دن کی ڈیوٹی انجام دینے کے بعد واپس لوٹ رہے تھے۔ دریں اثناء فوج اور کولگام پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران جواہر ٹنل کے قریب قاضی گنڈ علاقے میں دو مشتبہہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ دونوں اشخاص جموں کے اکھنور سے آنے والے ٹرک میں سوار تھے اور فورسز نے ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر ٹرک کو روک لیا اور ٹرک کی تلاشی کے دوران ہتھیاروں کی ایک بڑی کھیپ بر آمد کرکے ضبط کرلی گئی۔ ہتھیاروں میں یو ایس میڈ ایم 4 رائفل، اے کے47 رائفل، چار پستول، گولیوں کے راؤنڈ بھی برآمد کر لئے گئے۔


پولیس نے دونوں افراد جو کہ شوپیاں کے ہیں کو گرفتار کرکے اس سلسلے میں ایک کیس درج کیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اسی طرح کے ایک اور مشترکہ آپریشن کے دوران آکورہ مٹن میں ناکے کے دوران پولیس اور فوج نے دو دہشت گرد اورگراؤنڈ ورکرس کو گرفتار کرلیا، جن کی تحویل سے ایک پستول، چارگرینڈ اور گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرکے ضبط کرلئے ہیں۔ پولیس دونوں معاملات کی باریک بینی سے تحقیقات میں مصروف ہوگئی ہے جبکہ لال چوک میں سی آر پی ایف دستے پر ہوئے حملے کی تحقیقات بھی ہر زاویے سے کی جا رہی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Sep 09, 2020 10:24 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading