உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Terrorist Nadeem: دہشت گرد ندیم کو 14 دن کے لئے بھیجا گیا جیل، قتل اور دہشت پھیلانے کا ملا تھا کام

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    Terrorist Nadeem: تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ندیم کو دہشت گرد تنظیموں سے فنڈنگ ​​بھی ہوئی ہے جس کی جانچ اے ٹی ایس کر رہی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اے ٹی ایس ندیم کے بینک کھاتوں کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

    • Share this:
      Terrorist Nadeem:جیش محمد اور تحریک طالبان، پاکستان سے منسلک دہشت گرد اور نوپور شرما کو مارنے کی سازش کے ملزم محمد ندیم کو ہفتہ کو ریمانڈ مجسٹریٹ انکیتا شرما کے سامنے پیش کیا گیا۔ ریمانڈ مجسٹریٹ نے ندیم کو 14 روز کے لیے جیل بھیج دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اے ٹی ایس نے ندیم کو جمعہ کو سہارنپور سے گرفتار کیا تھا۔

      پوچھ تاچھ کے دوران ندیم نے بتایا کہ اسے نوپور شرما کے قتل کا کام سونپا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یوم آزادی سے قبل ملک میں دہشت گردی کے واقعات کو انجام دیا جانا تھا۔ اے ٹی ایس نے دہشت گرد سے آئی ای ڈی اور بم بنانے کا سامان بھی برآمد کیا ہے۔ عدالت میں چھٹی کے باعث ملزم کو ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔

      ندیم کے 12 ساتھیوں پر خفیہ ایجنسیوں کی نگاہیں
      جیش محمد اور تحریک طالبان کے دہشت گردوں سے جڑ ے ندیم کے ساتھ کئی مشتبہ نوجوان بھی رابطے میں رہے ہیں، ان میں اے ٹی ایس اور دیگر انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تحقیقات کے تحت 12 ایسے مشتبہ افراد ہیں، جن کے پاس ندیم کی ملک مخالف سرگرمیوں کی معلومات تھیں، اس کے بعد بھی وہ اس سے جڑے رہے اور اس کے کاموں کو چھپاتے رہے۔ ندیم کو دہشت گرد تنظیموں کی فنڈنگ ​​کی بھی بات ہو رہی ہے۔

      ندیم کو بی جے پی کی سابق ترجمان نوپور شرما کے قتل کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ ندیم کے موبائل فون سے ملنے والی چیٹ کی بنیاد پر معلوم ہوا ہے کہ ندیم سال 2018 سے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا اور وہ ان سے مسلسل بات کرتا تھا۔ سوشل میڈیا پر 30 سے ​​زائد اکاؤنٹس بنائے گئے، جن کے ذریعے وہ پاکستان اور افغانستان کے دہشت گردوں سے بات کرتا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Monkeypox Cases In India:اب ملک میں منکی پوکس کے معاملوں کی تعداد ہوئی اتنی!

      یہ بھی پڑھیں:
      China کو ہندوستانی علاقہ میں گھسنے نہیں دیا، دشمنوں کو کرارا جواب دیا جائے گا:راجناتھ سنگھ

      پی ڈی ایف فائل میں دہشت گرد تنظیموں کے آقاؤں نے ندیم سے نوجوانوں کو تنظیم سے جوڑنے کو بھی کہا ہے۔ ان کو بھروسے میں لے کر اپنے ساتھ لگائے۔ اس کے بعد وہ فدائین حملے کے لیے بھی تیار کیا جائے گا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ندیم کو دہشت گرد تنظیموں سے فنڈنگ ​​بھی ہوئی ہے جس کی جانچ اے ٹی ایس کر رہی ہے۔ ذرائع سے پتہ چلتا ہے کہ اے ٹی ایس ندیم کے بینک کھاتوں کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: