جموں وکشمیرکےشوپیاں میں دہشت گردوں نےدوشہریوں کوگولی ماردی

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کوگھیرلیا ہے اوردہشت گردوں کوپکڑنےکےلئے سرچ آپریشن تیزکردیا گیا ہے۔

May 08, 2019 04:22 PM IST | Updated on: May 08, 2019 04:22 PM IST
جموں وکشمیرکےشوپیاں میں دہشت گردوں نےدوشہریوں کوگولی ماردی

جموں وکشمیرکے شوپیاں میں دہشت گردوں نے دو شہریوں کو گولی مار دی۔

جموں وکشمیرمیں شوپیاں سیکٹرکے جین پورہ علاقے میں دہشت گردوں نے دوشہریوں پرگولی چلا دی۔ دونوں شہریوں کوسنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے شہریوں پرگولی کیوں چلائی، اس کا ابھی تک پتہ نہیں چلا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتےہی سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کوگھیرلیا ہےاوردہشت گردوں کوپکڑنےکے لئے سرچ آپریشن تیزکردیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیرمیں ایک بارپھردہشت گردوں کے حوصلے بلند ہوتے نظر آرہے ہیں۔ بدھ کو سیکورٹی اہلکاروں کواطلاع ملی تھی کہ شوپیاں سیکٹرکے جین پورہ علاقےمیں کچھ دہشت گردانہ سرگرمیاں چل رہی ہیں۔

Loading...

موقع پرپہنچی پولیس اورسیکورٹی اہلکاروں کوپتہ چلا کہ دہشت گردوں نے علاقے میں رہنے والے دوشہریوں کوگولی ماردی ہے۔ حادثے کے بعد دونوں شہریوں کواسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ دونوں کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کوگھیرلیا ہے اوردہشت گردوں کوپکڑنےکےلئےسرچ آپریشن تیزکردیا گیا ہے۔

Loading...