جموں وکشمیر: ترال سیکٹرمیں سی آرپی ایف کیمپ پرگرینیڈ سےحملہ، ایک جوان زخمی

سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کوگھیرلیا ہے اوردہشت گردوں کوپکڑنے کے لئے سرچ آپریشن تیزکردیا گیا ہے۔

Apr 17, 2019 09:29 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 09:29 PM IST
جموں وکشمیر: ترال سیکٹرمیں سی آرپی ایف کیمپ پرگرینیڈ سےحملہ، ایک جوان زخمی

جموں وکشمیر کے پلوامہ کے ترال سیکٹرمیں ایک بارپھردہشت گردوں نے سی آرپی ایف کیمپ کونشانہ بنایا ہے۔ دہشت گرد بدھ کی شام سی آرپی ایف کیمپ پرگرینیڈ پھینک کربھاگ نکلے۔ اس حادثہ میں ایک جوان سنگین طورپرزخمی ہوگیا۔ زخمی نوجوان کوسنگین حالت میں قریب کے اسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔

سیکورٹی اہلکاروں نے پورے علاقے کو گھیرلیا ہے اوردہشت گردوں کوپکڑنے کےلئے سرچ آپریشن تیزکردیا گیا ہے۔ اطلاع کےمطابق جموں وکشمیرکے پلوامہ کے ترال سیکٹرمیں دہشت گردوں نے سی آرپی ایف کیمپ پرحملہ کیا۔

Loading...

اس حملے میں ایک جوان شدید طورپرزخمی ہوگیا۔ دہشت گردوں نے سی آرپی ایف کیمپ پر گرینیڈ پھینک دیا اوروہاں سے بھاگ نکلے۔

Loading...