Kuwaitمیں یرغمال بنایا گیا جوڑا گھر لوٹا، مقامی پولیس اور ہندوستانی سفارتخانے کو مدد کے لئے ادا کیا شکریہ
کویت میں ہراسانی کا شکار مہاراشٹر کے جوڑے کو بھروسہ سیل کی مدد سے وطن واپس لایا گیا۔
Couple Captive in Kuwait Returns Home: پولیس افسر شندے نے کہا، ’اسی دوران متاثرہ خاتون کسی طرح بھئیندر میں رہنے والے اپنے دوست کے رابطے میں آئی اور کویت کے اسپتال کی تصویر شیئر کی اور اپنے آپ کو اور اپنے شوہر کو بچانے کی التجا کی۔
Couple Captive in Kuwait Returns Home:مہاراشٹرا کے تھانے ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور اس کے شوہر کا زیادہ پیسہ کمانے اور بہتر زندگی گزارنے کے لیے کویت جانے کا خواب اس وقت چکنا چور ہو گیا جب ان کے آجر نے ان کا استحصال کیا اور دونوں کو یرغمال بنا لیا۔ لیکن تھانے پولیس کے 'بھروسہ' سیل کی کوششوں اور کویت میں ہندوستانی سفارت خانے کی مدد کے نتیجے میں یہ جوڑا بحفاظت ہندوستان واپس آگیا ہے۔ ایک پولیس افسر نے بدھ کو یہ معلومات دی۔ جوڑے نے مدد کے لیے مقامی پولیس اور ہندوستانی سفارت خانے کا شکریہ ادا کیا ہے۔
میرا بھائیندر وسائی ویرار (ایم بی وی وی) پولیس کے 'بھروسہ' سیل کی اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر تیجا شری شندے نے بتایا کہ تھانے ضلع کے بھیاندر کی رہنے والی ایک خاتون نے کچھ دیر پہلے شکایت درج کرائی تھی کہ کویت میں ایک گھریلو ملازمہ اور اس کے شوہر کو ان کے آجر نے یرغمال بنا لیاہے۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اس جوڑے کو جانتی ہے کیونکہ وہ پہلے بھی ان کے ساتھ کام کر چکی ہے۔
تیج شری شندے نے کہا، ’اس نے اپنی شکایت میں کہا کہ یہ جوڑا اس سال 5 اپریل کو ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی کے ذریعے کویت گیا تھا۔ اسے کویتی شہری نے گھریلو ملازمہ کے طور پر رکھا ہوا تھا۔ انہیں 40,000 روپے ماہانہ تنخواہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ اسے گھر کے کاموں اور کھانا پکانے کے علاوہ دو بچوں کی دیکھ بھال کا کام سونپا گیا تھا۔‘بعدازاں ان سے 22 گھنٹے کام لیا جانے لگا جس سے خاتون کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔
پولیس افسر شندے نے کہا، ’اسی دوران متاثرہ خاتون کسی طرح بھئیندر میں رہنے والے اپنے دوست کے رابطے میں آئی اور کویت کے اسپتال کی تصویر شیئر کی اور اپنے آپ کو اور اپنے شوہر کو بچانے کی التجا کی۔‘ شکایت کنندہ خاتون ایم بی وی وی کے 'بھروسہ' سیل پہنچی۔ پولیس اور جوڑے کو بچانے کے لیے مدد طلب کی۔اس کے بعد ایم بی وی وی پولیس نے کویت میں ہندوستانی سفارت خانے سے رابطہ کیا اور مدد طلب کی۔ ایم بی وی وی پولیس اور کویت میں ہندوستانی سفارت خانے کی کوششوں سے جوڑے کو بحفاظت نکال کر ہندوستان لایا گیا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔