تھانے: سیکس ریکٹ کے چنگل سے 2 خواتین چھڑائی گئیں، ملزم گرفتار
تھانے: سیکس ریکٹ کے چنگل سے 2 خواتین چھڑائی گئیں، ملزم گرفتار
Thane Sex Racket: مہاراشٹر (Maharashtra) کے تھانے ضلع میں سیکس ریکٹ (Sex Racket) چلانے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مخبر کی اطلاع پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ (Human Trafficking) سیل نے جمعہ کو ایک مال کے نزدیک سے ملزم خاتون کو پکڑا۔ اس کے علاوہ دو خواتین کو رہا کرایا گیا۔
تھانے: مہاراشٹر (Maharashtra) کے تھانے ضلع میں سیکس ریکٹ (Sex Racket) چلانے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔ مخبر کی اطلاع پر اینٹی ہیومن ٹریفکنگ (Human Trafficking) سیل نے جمعہ کو ایک مال کے نزدیک سے ملزم خاتون کو پکڑا۔ اس کے علاوہ دو خواتین کو رہا کرایا گیا۔ پولیس نے اس بات کی جانکاری دی۔
سینئر انسپکٹر مہیش پاٹل نے بتایا کہ سیکس ریکٹ چلانے والی خاتون نے ان دونوں لڑکیوں کو اس کالے کاروبار میں زبردستی دھکیل دیا تھا۔ ملزم خاتون کے خلاف انسانی اسمگلنگ قانون اور آئی پی سی کی دفعہ کے تحت ورتک نگر پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔
اس سے قبل بھی تھانے ضلع میں سیکس ریکٹ سے متعلق کئی معاملوں کا پردہ فاش ہوا ہے۔ ان میں کئی ہائی پروفائل معاملے میں بھی شامل ہیں۔ اسی سال 3 جنوری کو تھانے کرائم برانچ یونٹ نے ایک گھر میں چھاپہ کاری کرکے سیکس ریکٹ کا انکشاف کیا تھا۔ اس دوران دو اداکارہ، دو خاتون ایجنٹ اور مرد دلال سمیت 5 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔
اس کے علاوہ تھانے ضلع میں ہنی ٹریپ سیکس ریکٹ کا پردہ فاش بھی ہوا تھا۔ اس معاملے میں 7 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، یہ ملزم جن لوگوں کو پھنساتے تھے، انہیں کسی سابقہ متعینہ مقام پر بلاتے تھے اور پھر لوٹ کا شکار بناتے تھے۔ اس معاملے میں پولیس نے تین خاتون سمیت 7 لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔