حکومتوں کو ’’قاتلوں‘‘ کی طرح کام نہیں کرنا چاہئے: ششی تھرور

سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے آج پھر ایک بار سزائے موت کی مخالفت کی۔

Aug 02, 2015 10:05 PM IST | Updated on: Aug 02, 2015 10:05 PM IST
حکومتوں کو ’’قاتلوں‘‘ کی طرح کام نہیں کرنا چاہئے: ششی تھرور

تروننتا پورم۔  سابق مرکزی وزیر و کانگریس کے لیڈر ششی تھرور نے آج پھر ایک بار سزائے موت کی مخالفت کی۔ انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کو ’’قاتلوں‘‘ کی طرح کام نہیں کرنا چاہئے اور معاملہ کو تعزیری انصاف کے الزام پر چھوڑ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پیرول کے بغیر تاحیات سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جانا چاہئے۔ ماضی میں یہ سمجھا جاتا تھا کہ کسی کا قتل کرنے والے مجرم کا بھی قتل کردینا چاہئے۔ ہمیں زمانہ قدیم کے اس طریقہ کار پر عمل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

مسٹرتھرور نے تروننتاپورم میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سزائے موت پر عمل کے ذریعہ ہم درحقیقت مجرموں کی طرح عمل کرتے ہیں۔ وہ قاتل ہیں اور حکومتوں کو چاہئے کہ وہ ان کی طرح کی حرکت نہ کریں۔ ممبئی دہشت گردانہ حملوں کے معاملہ میں سزائے موت پانے والے یعقوب میمن سے متعلق اپنے ٹویٹس پر حالیہ تنازعہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ششی تھرور نے کہا کہ انہوں نے میمن کے معاملہ پر ایک لفظ بھی نہیں کہا۔

Loading...

Loading...