پی ایم مودی کے’من کی بات‘ پروگرام کا 100واں ایپی سوڈ آج، دہلی سے یو این تک گونجے گی آواز

 پی ایم مودی کے’من کی بات‘ پروگرام کا 100واں ایپی سوڈ آج، دہلی سے یو این تک گونجے گی آواز

پی ایم مودی کے’من کی بات‘ پروگرام کا 100واں ایپی سوڈ آج، دہلی سے یو این تک گونجے گی آواز

اتوار کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اس پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ تاریخی اور بے مثال ہوگا۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • New Delhi, India
  • Share this:
    وزیراعظم نریندر مودی کے ریڈیو پروگرام من کی بات کا 100واں ایپی سوڈ آج نشر ہوگا۔ اس تاریخی لمحے کو یادگار بنانے کے لیے پورے ملک میں اس کی لائیو اسکریننگ کی جائے گی۔ دنیا کے مختلف حصوں میں بھی لاکھوں لوگوں کے اس مقبول پروگرام کو سننے کی امید ہے۔ نیویارک میں واقع اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر میں بھی ’من کی بات‘ کے 100ویں ایپی سوڈ کا لائیو ٹیلی کاسٹ ہوگا۔ ’من کی بات‘ پروگرام کی نشریات صبح 11 بجے شروع ہوگی۔ اسے آکاشوانی سمیت مختلف پلیٹ فارموں پر سنا جاسکے گا۔

    من کی بات پروگرام کی 100ویں قسط کو سننے کے لیے بی جے پی نے خصوصی تیاریاں کی ہیں۔ اسے دہلی کے 6530 مقامات پر سنا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ کئی سول تنظیموں، آر ڈبلیو اے اور کاروباری تنظیموں نے بھی اپنے اپنے ذرائع سے مختلف مقامات پر من کی بات پروگرام سننے کے لیے عوامی انتظامات کیے ہیں۔

    وزیراعظم بننے کے بعد مودی نے تین اکتوبر 2014 کو پہلی مرتبہ ’من کی بات‘ کے ذریعے قوم سے خطاب کیا تھا۔ تب سے ہر مہینے کے آخری اتوار کو مقررہ طور سے اس پروگرام کو نشر کیا جارہا ہے۔ پی ایم مودی اس ریڈیو پروگرام کے ذریعے خواتین، نوجوانوں، کسانوں کے ساتھ مختلف سماجی گروپوں کو بھی مخاطب ہوتے ہیں اور لوگوں سے بات چیت بھی کرتے ہیں۔ من کی بات حکومت اور عوام کے درمیان رابطے کا اہم پروگرام بن گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    وزیراعظم مودی کا بنگلورو میں شاندار روڈ شو، بڑی تعداد میں امنڈے لوگ، دیکھئے ویڈیو

    یہ بھی پڑھیں:

    خاتون پہلوانوں کے الزامات کو لے کر تشکیل نگرانی کمیٹی کی جانچ بے نتیجہ، پولیس کو سونپی رپورٹ: ذرائع

    نیویارک میں بھی ہوگا نشر

    من کی بات کی 100ویں قسط 30 اپریل کو نیویارک میں صبح 11:00 بجے براہ راست نشر کی جائے گی۔ اتوار کو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اس پروگرام کا براہ راست ٹیلی کاسٹ تاریخی اور بے مثال ہوگا۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: