Controvercial Remark: سپریم کورٹ کا نوپور شرما کو تنبیہ کرنا خوش آئند : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے نوپور شرما کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے ریمارک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے جو کچھ کہا ہے اور ملزمہ کو جو تنبیہ کی ہے، وہ ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے دل کی آواز ہے۔
آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے نوپور شرما کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے ریمارک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے جو کچھ کہا ہے اور ملزمہ کو جو تنبیہ کی ہے، وہ ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے دل کی آواز ہے۔
نئی دہلی : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے نوپور شرما کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے ریمارک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالت نے جو کچھ کہا ہے اور ملزمہ کو جو تنبیہ کی ہے، وہ ملک کے تمام انصاف پسند شہریوں کے دل کی آواز ہے، لیکن ملزم کو سزا بھی ملنی چاہئے، اور اُن ایڈمنسٹریشن والوں پر بھی سوال اٹھتا ہے کہ جنھوں نے ملک کے مختلف حصوں میں ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود ابھی تک اس پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔
کورٹ نے اس بات کو بھی واضح کر دیا کہ اودے پور کا واقعہ ان کے ناشائشتہ بیان کا رد عمل ہے، اس لئے صرف رد عمل پر کارروائی کرنا اور جو بات اس رد عمل کا سبب ہوئی، اس کو نظر انداز کر دینا سراسر انصاف کے خلاف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک ایسے لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، سماج میں امن و امان اور بھائی چارہ قائم نہیں ہوگا اور باہر کی دنیا میں بھی وطن عزیز کی بدنامی ہوگی، اس لئے بورڈ حکومت سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اس صورت حال کا سنجیدگی سے جائزہ لے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دستور کی بالادستی کو قائم رکھے اور ملک میں بسنے والی تمام قوموں کے ساتھ غیر جانبداری اور انصاف کا رویہ اختیار کرے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔