ہوم » نیوز » وسطی ہندوستان

ایسو سی ایشن آف انڈین مسلمس نے تعلیم کے میدان میں اٹھایا بڑا قدم

ایسو سی ایشن آف انڈین مسلمس ایم پی کے صدر اویس عرب کہتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن ہے۔ اس لئے ایسو سی ایشن نے بھوپال سے ایک پہل کی ہے تاکہ طلبا کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیار ی کے لئے انہیں مواقع فراہم کئے جا سکے۔

  • Share this:
ایسو سی ایشن آف انڈین مسلمس نے تعلیم کے میدان میں اٹھایا بڑا قدم
ایسو سی ایشن آف انڈین مسلمس نے تعلیم کے میدان میں اٹھایا بڑا قدم

بھوپال: ایسو سی ایشن آف انڈین مسلمس نے بھوپال میں تعلیم کے میدان میں بڑا قدم اٹھایا ہے۔ ایسو سی ایشن کے ذریعہ طلبا کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ اور انہیں ہنر سے بھی آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایسو سی ایشن آف انڈین مسلمس ایم پی کے صدر اویس عرب کہتے ہیں کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن ہے، اس لئے ایسو سی ایشن نے بھوپال سے ایک پہل کی ہے، تاکہ طلبا کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیار ی کے لئے انہیں مواقع  فراہم کئے جا سکیں۔ ایسو سی ایشن انڈین مسلمس تنظیم کا نام ضرور ہے، مگر ایسوسی ایشن نے بلا لحاظ قوم و ملت سبھی کو یکساں طور پر تعلیمی مواقع فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سماج کے لوگوں کو تعلیم سے آراستہ کرنے اور اس کے اخراجات کے لئے سماج کے مخیرحضرات نے اپنا بڑا تعاون کیا ہے۔

پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اندور کے ماہر تعلیم محمد شفیع نے کہا ہے کہ کوچنگ کا نام ہی سدبھاؤنا کوچنگ رکھا گیا ہے۔ یہاں سے طلبا کو کوچنگ دینے کےساتھ یکجہتی کو فروغ دینے کا بھی کام کیا جائے گا۔ سماج میں بکھراؤ کا سبب یہی ہے کہ سماج میں تعلیم کی کمی ہے اور جس دن ملک کا ہر بچہ خواندہ ہوگا اس دن سیاست کی سبھی دکانیں بند ہو جائیں گی۔ ایسوسی ایشن آف انڈین مسلمس نے ایک اچھا قدم اٹھایا ہے اور اس کی ملک کو اشد ضرورت ہے۔


ایسو سی ایشن کے ذریعہ طلبا کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ اور انہیں ہنر سے بھی آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایسو سی ایشن کے ذریعہ طلبا کو مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ اسکل ڈیولپمنٹ اور انہیں ہنر سے بھی آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


پروگرام کے مہمان خصوصی فرحان انصاری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں مقابلہ کا ہے۔ ہر کام میں ایک مقابلہ کے بعد انسان کو منزل ملتی ہے۔ کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ جب طلبا کو مقابلہ جاتی امتحان کے لئے تیار کیاجائے گا اور ان کے اندر سائنسی مزاج پیدا کیا جائے گا، تب یہی طلبا آگے چل کر اچھے سائنسداں، ڈاکٹر اور انجینئر بنیں گے اور اپنی تحقیق سے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔
ایسو سی ایشن طلبا کو مفت کوچنگ کے ساتھ انہیں کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کرنے اور خواتین کو کٹنگ اور ٹیلرنگ کے ہنر سے بھی آراستہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ یہاں سے تعلیم کے ساتھ ہنر سے آراستہ ہوکر یہاں کے فارغین خود کیفل بن سکیں اور اپنے ساتھ اپنے ملک و قوم کی بھی خدمت کر سکیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 14, 2021 11:58 PM IST