ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

مغربی بنگال میں ہندو - مسلم اتحاد کی بہترین مثال، 60 سالہ انجلی دیوی کو مسلمانوں نے دیا کندھا

مسلم اکثریتی علاقے مالدہ کے ’دالبوکستالا’ گاٶں میں انجلی دیوی کے بیٹے  رتن شاہا کے مطابق وہ گھر میں اکیلے تھے، ایسے میں ماں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے ان کے ساتھ ان کے گاٶں کے مسلم بھائیوں نے ان کا ساتھ دیا۔

  • Share this:
مغربی بنگال میں ہندو - مسلم اتحاد کی بہترین مثال، 60 سالہ انجلی دیوی کو مسلمانوں نے دیا کندھا
مغربی بنگال میں ہندو - مسلم اتحاد کی بہترین مثال، 60 سالہ انجلی دیوی کو مسلمانوں نے دیا کندھا

کولکاتا: ایک گاٶں ایک بستی شہر جہاں ہزاروں لوگ مل جل کر رہتے ہیں کوٸی ہندو ہوتا ہے کوٸی مسمان، کوٸی سکھ ہوتا ہے  کوٸی عیساٸی، لیکن جہاں وہ رہتے ہیں وہاں کوٸی کسی کے مذہب سے نہیں پہچانا جاتا بلکہ ایک دوسرے کی جانب سے دیئے گٸے رشتے سے جانے جاتے ہیں۔ یہاں کوٸی کسی کی انٹی ہوتی ہے، کسی کی ماسی کوٸی انکل یا چچا کے رشتے کے طور پرجانے جاتے ہیں۔ سب مل جل کر رہتے ہیں، ایک دوسرے کے رسموں و رواجوں کو سمجھتے ہیں۔ مذہی بھید بھاو سے دور رہتے ہیں۔ بنگال کے مالدہ ضلع میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔


مسلم اکثریتی علاقے مالدہ کے"دالبوکستالا" گاٶں میں 60 سالہ انجلی دیوی کی موت ہوٸی۔ ایسے میں کورونا بحران کے دوران جب ان کا کوٸی رشتہ دار آخری رسومات کی ادائیگی کے لٸے گاٶں آنے سے قاصر رہا، ایسے میں گاٶں کے مسلمانوں نے مدد کا ہاتھ آگے بڑھاتے ہوٸے نہ صرف ارتھی کو کندھا دیا بلکہ ارتھی تیار کی اور کیرتن بھی کیا۔ انجلی دیوی کے بیٹے  رتن شاہا کے مطابق وہ گھر میں اکیلے تھے، ایسے میں ماں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لٸے ان کے ساتھ ان کے گاٶں کے مسلم بھایٸوں نے ان کا ساتھ دیا۔


انجلی دیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لٸے ان کے ساتھ ان کے گاٶں کے مسلم بھایٸوں نے ان کا ساتھ دیا۔
انجلی دیوی کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لٸے ان کے ساتھ ان کے گاٶں کے مسلم بھایٸوں نے ان کا ساتھ دیا۔


انہوں نے کہا کے آج ملک میں ہندو اور مسلمان کے نام پر سیاست کی جارہی ہے، لیکن ہم میں کتنی اپنائیت ہے اس کا چرچا نہیں ہوتا۔ گاٶں کے پنچایت ممبر داود شیخ کے مطابق وہ لوگ مہلوکہ کو انجلی انٹی کہتے تھے۔ ایسے میں آج جب ان کی موت کی خبر ملی تو وہ لوگ ڈورے چلے آئیں کیونکہ ان کی موت پر پورا علاقہ  افسردہ ہے اور وہ لوگ ان کے آخری رسوم میں شامل ہوکر اپنا فرض نبھا رہے ہیں۔
First published: Jun 14, 2020 09:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading