آگرہ پہنچے گی شہید پرتھوی سنگھ کی نعش، سرکاری اعزاز کے ساتھ ہوگی آخری رسومات
سی ایم یوگی نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شہید کے افراد خاندان کو 50 لاکھ روپے کی مالی مدد، فیملی کے ایک رکن کو سرکاری نوکری اور ایک ادارے کا نام شہید کے نام پر رکھا جائے گا۔
سی ایم یوگی نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شہید کے افراد خاندان کو 50 لاکھ روپے کی مالی مدد، فیملی کے ایک رکن کو سرکاری نوکری اور ایک ادارے کا نام شہید کے نام پر رکھا جائے گا۔
آگرہ: کوننور ہیلی کاپٹر حادثے (Heclicopter Crash) میں آگرہ (Agra) کے رہائشی وِنگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان (Wing Commander Prithvi Singh Chauhan) بھی شہید ہو گئے تھے۔ پرتھوی سنگھ کی نعش ہفتہ کی صبح 10 بجے آگرہ ایئرپورٹ پہنچی۔ ایئرپورٹ سے اُن کی نعش نیو آگرہ علاقے کے سرن نگر واقع اُن کے گھر لائی جائے گی۔ جس کے بعد اُن کی آخری رسومات انجام دی جائے گی۔ اس سے پہلے جمعہ کی شام وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ شہید ونگ کمانڈر کی تصویر پر پھول نچھاور کرکے اُنہیں خراج پیش کیا تھا۔ اس کے بعد شہید کے والد کی ڈھارس بندھائی۔ افراد خاندان سے بھی ملاقات کی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ سبھی ہندوستانی شہری شہیدوں کے افراد خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سی ایم یوگی نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے شہید کے افراد خاندان کو 50 لاکھ روپے کی مالی مدد، فیملی کے ایک رکن کو سرکاری نوکری اور ایک ادارے کا نام شہید کے نام پر رکھا جائے گا۔ بتادیں کہ وِنگ کمانڈر پرتھوی سنگھ چوہان آگرہ کے سرن نگر (دیال باغ) کے رہنے والے تھے۔ سی ڈی ایس بپن راوت کے ساتھ وہ بھی بدھ کو ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے۔ اُن کی موت سے سرن نگر کی ہر آنکھ نم ہے، گلی میں ماتم چھایا ہوا ہے۔ اُن کی ناگہانی موت کی خبر ملنے کے بعد سے ہی اُن کے گھر تعزیت کے لئے لوگ بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ بتادیں کہ پرتھوی چار بہنوں میں سب سے چھوٹے بھائی تھے۔ بڑی بہن شکنتلا، دوسری مینا، گیتا اور نیتا ہے۔ انہوں نے چھٹویں کلاس میں آرمی اسکول ریوا میں ایڈمیشن لیا۔ وہیں سے این ڈی اے میں سلیکٹ ہوگئے تھے۔ سال 2000 میں انڈین ایئرفورس میں جوائننگ ہوئی۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔