உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستان کے خلاف 1971-1965 جنگ لڑنے والے جانباز فوجی کا قتل، بیٹے نے کیا رشتوں کا خون

    پاکستان کے خلاف 1971-1965 جنگ لڑنے والے جانباز فوجی کا قتل

    پاکستان کے خلاف 1971-1965 جنگ لڑنے والے جانباز فوجی کا قتل

    مہاراشٹر (Maharashtra) کے ناندیڑ میں سابق فوجی (ex-serviceman) کی پتھروں سے حملہ کرکے قتل (murder) کردیا گیا۔ اس سانحہ کو سابق فوجی کے بیٹے نے ہی انجام دیا۔ قتل کے پیچھے خاندانی رنجش بتائی جا رہی ہے۔

    • Share this:
      ناندیڑ: مہاراشٹر (Maharashtra) کے ناندیڑ میں سابق فوجی (ex-serviceman) کی پتھروں سے حملہ کرکے قتل (murder) کردیا گیا۔ اس سانحہ کو سابق فوجی کے بیٹے نے ہی انجام دیا۔ قتل کے پیچھے خاندانی رنجش بتائی جا رہی ہے۔ پولیس کو خدشہ ہے کہ اس قتل میں بہو اور پوتے کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ سابق فوجی نے پاکستان کے خلاف 1965 کی جنگ میں بہادری دکھائی تھی۔ معاملہ ناندیڑ ضلع کے ارتھا پور قصبے کا ہے۔ یہاں رہنے والے سابق فوجی نارائن راو سابلے اور ان کے بیٹے وجے میں کسی بات پر تنازعہ ہوا تھا۔ دونوں کے درمیان یہ تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ وجے نے اپنے والد کے ساتھ مارپیٹ شروع کردی تھی۔

      وجے اور اس کے والد نارائن کے درمیان مارپیٹ کے بعد وجے نے پاس میں رکھے بڑے پتھر سے والد پر حملہ کردیا۔ اس حملے میں ان کی موت ہوگئی۔ جانکاری کے مطابق، سابق فوجی نارائن سابلے پر حملے کی اطلاع ملنے پر ان کے چھوٹے بیٹے دلیپ اور بہو گیا موقع پر پہنچے۔ دونوں انہیں سنگین حالت میں اردھا پور کے سرکاری اسپتال لے کر گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ابتدائی جانچ کے بعد انہیں مردہ قرار دے دیا۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      دو شادی، 2 افیئر اور ایک کے ساتھ لیو ان، 5 خواتین کے ساتھ رشتے میں رہے کمل ہاسن


      پولیس کی جانچ میں سامنے آیا ہے کہ حادثہ کے وقت ملزم کی بیوی اور 18 سال کا بیٹا شبھم بھی موقع پر موجود تھا۔ اس کے بعد پولیس نے دونوں کے خلاف بھی معاملہ درج کرلیا ہے۔ ابھی تک اس معاملے میں اہم املزم دلیپ کی گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ سابق فوجی کی بہو اور پوتے کے کردار کی جانچ کی جارہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      کروز ڈرگس معاملہ: ممبئی پولیس کی ایس آئی ٹی نے شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈڈلانی کو بھیجا سمن


      1965-1971 جنگ کے بہادر فوجی

      نارائن سابلے نے پاکستان کے خلاف 1965 اور 1971 کے جنگ میں بھی حصہ لیا تھا۔ جنگ کے دوران جانبازی سے لڑ رہے نارائن راو کو جانگھ میں ایک گولی بھی لگی تھی، جس کے بعد انہیں جسمانی پریشانی تھی، خاص طور پر پیر میں پریشانی تھی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ارباز خان اور جارجیا اینڈریانی مالدیپ میں ایک دوسرے کی بانہوں میں آئے نظر، دیکھئے یہ رومانٹک تصاویر

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: