ہوم » نیوز » وطن نامہ

کانگریس امیدوار رٹھوا کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچی بی جے پی

نئی دہلی۔حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات سے کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار نارائن بھائی رٹھوا کے خلاف الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

  • Share this:
کانگریس امیدوار رٹھوا کے خلاف الیکشن کمیشن پہنچی بی جے پی
بی جے پی ب نے گجرات سے کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار نارائن بھائی رٹھوا کے خلاف الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔

نئی دہلی۔حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گجرات سے کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار نارائن بھائی رٹھوا کے خلاف الیکشن کمیشن کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔پارٹی کے سینئررہنماؤں مرکزی وزیر پیوش گوئل، روی شنکر پرساد اور مختار عباس نقوی نے منگل کودیر رات الیکشن کمیشن پہنچ کر رٹھوا اور کانگریس حمایت یافتہ آزاد امیدوار پی کے ولیرا کو نااہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔


بی جے پی نے شکایت کی ہے کہ معاملہ میں مکمل جانچ پڑتال کی جانی چاہئے کہ یہ سرٹیفکٹ نارائن بھائی رٹھوا کے پاس پہلے کہاں سے آیا اور کیا انہوں نے نامزدگی میں فرضی سرٹیفکٹ تو نہیں لگایا تھا۔


الیکشن کمیشن سے ملاقات کے بعد مسٹر گوئل نے نامہ نگاروں سے کہا’’ہم نے کمیشن کو کانگریس کے راجیہ سبھا امیدوار نارائن بھائی رٹھوا اور آزاد امیدوار پی کے ولیرا کی نامزدگی فارم بھرنے میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے بارے میں معلومات دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی رٹھوا کے حلف نامہ میں ان کے خلاف درج فوجداری مقدمات کی کوئی معلومات نہیں ہے‘‘۔


مرکزی وزیر نے کہا’’رٹھوا نے ریلوے کی وزارت سے کوئی ’نو ڈيوز سرٹیفکیٹ‘ نہیں لیا ہے۔ہم نے لوک سبھا اسپیکر سے معاملہ میں جانچ کے لئے شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے اس معاملہ میں دہلی پولیس کی بھی مدد مانگی ہے‘‘۔

دوسری طرف کانگریس لیڈر رنديپ سرجےوالا نے معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا’’احمد پٹیل کے انتخابات میں بھی ایسے ہی ہتھکنڈے اپنائے تھے، لیکن ناکام رہے تھے۔ گجرات میں ہمارے پاس اکثریت دو ممبران پارلیمنٹ کے جیتنے کی ہے۔ نارائن بھائی رٹھوا کی نامزدگی بالکل صحیح ہے‘‘۔

قابل غور ہے کہ 182 ارکان پر مشتمل گجرات اسمبلی میں حکمراں بی جے پی کے پاس 99 اور کانگریس کے پاس 77 ایم ایل اے ہیں اور دونوں پارٹیاں صرف دو ہی امیدوار راجیہ سبھا بھیج سکتی ہیں۔
First published: Mar 14, 2018 10:38 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading