ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وشو ہندو پریشد کے ذریعہ پیش کردہ رام مندر ماڈل کے مطابق کی جائےگی رام مندرکی تعمیر

رام مندر نرمان ٹرسٹ کے سینئر رکن سوامی واسو دیوانند کے مطابق 29 جولائی اور 5 اگست کا دن بھومی پوجن اور مندر کی سنگ بنیاد کے لئے سب سے بہتر شگون مانا گیا ہے۔ سوامی واسو دیوا نندکا کہنا ہےکہ اسی دن سے رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کی شروعات ہو جائےگی۔

  • Share this:
وشو ہندو پریشد کے ذریعہ پیش کردہ رام مندر ماڈل کے مطابق کی جائےگی رام مندرکی تعمیر
وشو ہندو پریشد کے ذریعہ پیش کردہ رام مندر ماڈل کے مطابق کی جائےگی رام مندرکی تعمیر

الہ آباد: ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کی حتمی تاریخوں کا  اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں جو سب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے،  وہ یہ کہ ایودھیا میں رام مندرکی تعیر وشو ہندو پریشد کی طرف سے پیش کئے گئے رام مندر ماڈل کے مطابق ہی کی جائے گی۔ ایودھیا میں  بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کی تقریبات  میں وزیر اعظم نرندر مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ  سمیت رام مندر نرمان ٹرسٹ وابستہ تمام اہم عہدے داران بھی شرکت کریں گے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہونے والی رام مندرنرمان ٹرسٹ کی ایک اہم میٹنگ میں کئی اور اہم فیصلے بھی  لئےگئے ہیں۔ اس میٹنگ میں رام مندر نرمان ٹرسٹ سے وابستہ تمام افراد نے شرکت کی۔


رام مندر نرمان ٹرسٹ کے سینئر رکن سوامی واسو دیوانند کے مطابق 29 جولائی اور 5 اگست کا دن بھومی پوجن اور مندر کی سنگ بنیاد کے لئے سب سے بہتر شگون مانا گیا ہے۔ سوامی واسو دیوا نندکا کہنا ہےکہ اسی دن سے رام مندر کی تعمیر کے لئے بھومی پوجن کی شروعات ہو جائےگی۔ واسو دیوا نند کا کہنا ہےکہ مندر نرمان ٹرسٹ نے سنگ بنیاد اور بھومی پوجن کی تقریبات میں شرکت کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کو باضابطہ دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔ مندر نرمان ٹرسٹ کی میٹنگ میں جو سب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے وہ یہ ہےکہ ایودھیا میں رام مندر اسی ماڈل کے مطابق بنےگا، جس کو وشو ہندو پریشد موقع موقع پر پیش کرتا رہا ہے۔


رام مندر نرمان ٹرسٹ کے سینئر رکن سوامی واسو دیوانند کے مطابق 29 جولائی اور 5 اگست کا دن بھومی پوجن اور مندر کی سنگ بنیاد کے لئے سب سے بہتر شگون مانا گیا ہے۔
رام مندر نرمان ٹرسٹ کے سینئر رکن سوامی واسو دیوانند کے مطابق 29 جولائی اور 5 اگست کا دن بھومی پوجن اور مندر کی سنگ بنیاد کے لئے سب سے بہتر شگون مانا گیا ہے۔


واضح رہےکہ الہ آباد میں لگنے والے کمبھ میلے میں جیوتش پیٹھ کے شنکر آچاریہ سوامی سروپا نند سرسوتی کی طرف سے بھی رام مندر کا ایک ماڈل پیش کیا گیا تھا۔ اس ماڈل کو لے کر وشو ہندو پریشد اور سوامی سروپا نند کے درمیان تنازعہ پیدا ہوگیا تھا۔ اب مندر نرمان ٹرسٹ نے واضح کیا ہےکہ مندر کے پرانے ماڈل سےکوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی۔ البتہ مندر کو وسعت دینے کے لئے اس میں جزوی ترمیم ممکن ہے، لیکن مندر کے سابقہ ماڈل کو اصل حالت میں برقرار رکھا جائےگا۔ واسو دیوانند کے مطابق کورونا وائرس کے سبب صرف چنندہ لوگ ہی بھومی پوجن اور سنگ بنیاد کی تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ دوسری جانب وی ایچ پی کی طرف سے پیش کئے گئے رام مندر ماڈل کے مطابق مندر کی تعمیر کرنےکے فیصلے پر وشو ہندو پریشد نے اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔ وی ایچ پی کے پرانت پرمکھ لال منی تواری نے  ایودھیا میں مندر کی تعمیر کی تاریخ طے کرنے اور پرانے ماڈل کے مطابق ہی رام مندر کی تعمیر کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ لال منی تیواری کا کہنا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کا جو دیرینہ خواب اشوک سنگھل نے دیکھا تھا، اب اس کو پورا کرنے کا وقت آ گیا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 19, 2020 03:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading