ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

دہلی میں اشوکا ہوٹل کے 100 کمرے ہائی کورٹ کے ججوں اور جوڈیشل افسران کے لئے مختص، پہنچائی جائے گی تمام تر طبی سہولیات

سب ڈویژنل مجسٹریٹ چونکیاپوری گیتا گروور (Geeta Grover) کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ (Delhi HC) کی جانب سے ہائی کورٹ کے ججوں اور جوڈیشل افسران کے لئے کووڈ۔19 ہیلتھ کیئر سہولت قائم کرنے کی درخواست کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

  • Share this:
دہلی میں اشوکا ہوٹل کے 100 کمرے ہائی کورٹ کے ججوں اور جوڈیشل افسران کے لئے مختص،  پہنچائی جائے گی تمام تر طبی سہولیات
دہلی میں اشوکا ہوٹل کے 100 کمرے ہائی کورٹ کے ججوں اور جوڈیشل افسران کے لئے مختص

دہلی حکومت نے اشوکا ہوٹل (Ashoka Hotel) کے 100 کمروں کو دہلی ہائی کورٹ کے ججوں، عدالتی افسران اور ان کے اہل خانہ کے لئے خصوصی طور پر کووڈ۔19 کیئر کی سہولت میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس سلسلے میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ چونکیاپوری گیتا گروور (Geeta Grover) کی جانب سے دہلی ہائی کورٹ (Delhi HC) کی جانب سے ہائی کورٹ کے ججوں اور جوڈیشل افسران کے لئے کووڈ۔19 ہیلتھ کیئر سہولت قائم کرنے کی درخواست کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔


مارچ میں متعدد ضلعی عدالتوں اور ہائی کورٹ کے ججوں کو کووڈ۔19 مثبت ہوا تھا، اس وقت انھیں کسی بھی طرح کی خاص سہولیات دستیاب نہیں تھی۔ اب اس سہولت کا انتظام پرنمس اسپتال (Primus Hospital) چاانکیاپوری کرے گا۔ دہلی کی چیئر پرسن، ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی، ڈی ڈی ایم اے جی این سی ٹی نے ہدایت دی ہے کہ دہلی کے جی این سی ٹی میں دن بدن کووڈ۔19 مثبت واقعات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اسی لیے قرنطینہ سہولیات اور آسولیشن وڈاس میں اضافہ کیا جائے‘‘۔


پرائمس ہسپتال اشوکا ہوٹل میں سی ایچ سی سہولت فراہم کرے گا اور بائیو میڈیکل کچرے کو ضائع کرنے اور ہوٹل کے عملے کی تربیت کا بھی ذمہ دار ہوگا۔ اس میں مزید کہا گیا کہ اگر کوئی ضرورت ہو تو ایمبولینس بھی پرائمس اسپتال فراہم کرے گی۔


اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ پرائمس اسپتال کے ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر پیرامیڈیکل عملہ بھی ہوٹل میں رکھا جائے گا لیکن انھیں اخراجات خود ہی برداشت کرنا ہوگا۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: Apr 27, 2021 05:44 PM IST