உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عازمین حج کی روانگی کا سلسلہ شروع، دہلی سے حاجیوں کی سعودی عرب روانگی، نظر آئے جذباتی: ویڈیو

    Youtube Video

    انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے یہ پروازیں سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہی ہیں، جس کے گیٹ نمبر 8 کو عازمین حج کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے ۔ دہلی سے سیکڑوں کی تعداد میں عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوئے جہاں وہ ایئرپورٹ پر جذباتی نظر آئے۔

    • Share this:
      دہلی سے پیرکی صبح عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ آج عازمین حج کی پہلی فلائٹ دہلی ایئرپورٹ سے اڑان بھری ۔ صبح ساڑھے چار بجے پہلی پرواز روانہ ہوئی جبکہ دوسری پرواز سات بجے روانہ ہوئی۔ وہیں اب تیسری پرواز شام کو ہے۔ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3 سے یہ پروازیں سعودی عرب کیلئے روانہ ہو رہی ہیں، جس کے گیٹ نمبر 8 کو عازمین حج کے لیے مخصوص کردیا گیا ہے ۔ دہلی سے سیکڑوں کی تعداد میں عازمین حج مقدس سفر پر روانہ ہوئے جہاں وہ ایئرپورٹ پر جذباتی نظر آئے۔

      دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے بوئنگ 777-300 طیارے کے ساتھ حج پروازیں چلائیں گے، جس میں 400 سے زیادہ نشستیں ہوں گی ۔دہلی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کے ایک ترجمان نے کہاکہ انٹری گیٹ نمبر 8 کے بعد ٹرمینل کے چیک ان ایریا کے اندر عازمین حج کے لیے ایک الگ مخصوص علاقہ مختص کیا گیا ہے۔ عازمین حج کے لیے ایکسرے مشینیں اور سات چیک ان کاؤنٹر مقرر کیے گئے ہیں۔ عازمین کے بیٹھنے کے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں اور امیگریشنز عازمین حج کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کریں گے۔

      واضح ہو کہ حج کمیٹی نے عازمین حج کووڈ ٹیکہ کاری کیلئے سرکولر جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کووڈ ویکسینیشن لازمی ہے اور سرٹیفکیٹ کو حج کمیٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنا ہوگا۔

      اس ملک میں کوئی بھی مسلم سفر حج پر نہیں جا سکے گا، جانئے کیا ہے وجہ

      دو سال کے وقفہ کے بعد ہندوستانی عازمین سفر حج پر جارہے ہیں
      ہندوستانی عازمین حج گزشتہ سال حج پر نہیں جا سکے تھے کیونکہ سعودی عرب نے کورونا وبا کے پیش نظر صرف محدود تعداد میں مقامی لوگوں کو اجازت دی تھی۔ ہندوستانی عازمین حج دو سال کے وقفے کے بعد حج پر جا سکیں گے۔ سال 2020 میں بھی کورونا وبا کی وجہ سے سعودی حکومت نے دوسرے ممالک سے اپنے عازمین حج کو نہ بھیجنے کی اپیل کی تھی جس کی وجہ سے عازمین حج ہندوستان سے نہیں جا سکے تھے۔ عام دنوں میں تقریباً دو لاکھ لوگ ہر سال ہندوستان سے حج کمیٹی آف انڈیا اور پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے ذریعے حج پر جاتے ہیں۔



       

      پاکستانPTI لیڈر کا عجیب و غریب بیان، بولے عمران خان کو کچھ بھی ہوا تو کردوں گا فدائین حملہ

      واضح ہو کہ دہلی کے مسلمان دو سال کے کووڈ دورکے بعد حج کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے۔ حالانکہ عازمین کی تعداد اب بھی کم ہے کیونکہ ابھی بھی کووڈ رہنما خطوط کی وجہ سے صرف 900 لوگوں کو حج پر جانے کی اجازت ملی ہے۔ آج صبح کو عازمین حج کو رخصت کرنے کے لیے دہلی حج کمیٹی کے عہدیدار بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ آخری پرواز 16 جون کو ہوگی ۔دریں اثنا سعودی عرب سے عازمین حج کے ساتھ پہلی پرواز 14 جولائی اور آخری 27 جولائی کو دہلی ایئرپورٹ پر واپس آئے گی۔

       
      Published by:Sana Naeem
      First published: