உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Central Vista First Look Video: کیسی ہوگی ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت، دیکھیے سینٹرل وسٹا ایونیو کا فرسٹ لُک

    کئی سیاسی جماعتوں نے سینٹرل وسٹا پراجیکٹ پر تنقید کی ہے۔(فائل فوٹو)

    کئی سیاسی جماعتوں نے سینٹرل وسٹا پراجیکٹ پر تنقید کی ہے۔(فائل فوٹو)

    اس سال راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے والے لوگوں کو حکومت کی اہم سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت راج پتھ کی نئی شکل دیکھنے کو ملے گی۔ سینٹرل وسٹا مقام کا دورہ کرنے والے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ راج پتھ پر اتوار کو فل ڈریس ریہرسل ہوگا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: دہلی میں بن رہے رہے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ (Central Vista Project) پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اس پروجیکٹ میں ملک کی نئی پارلیمنٹ کی عمارت اور کئی نئے قیام گاہوں کی تعمیر کی جانی ہے۔ اس پروجیکٹ کو لے کر سیاسی پارٹیوں کی جانب سے کئی مرتبہ تنقید کی گئی۔ اب اس پروجیکٹ کا پہلا لُک سامنے آچکا ہے۔ سینٹرل وسٹا پروجیکٹ (Central Vista Avenue) کا کام مجموعی طور پر 85.3 ہیکٹیئر میں جاری ہے۔ اس میں کئی طرح کی خاص سہولتوں کا بھی دھیان رکھا گیا ہے۔ سینٹرل وسٹا پروجیکٹ میں پارلیمنٹ کی عمارت کے ساتھ ساتھ وزیراعظم اور نائب صدر کی رہائش گاہ کی بھی تعمیر کی جارہی ہے۔


      1.10 لاکھ مربع میٹر پر پھیلے سرخ گرینائٹ پتھر کے فرش اور چاروں طرف ہریالی، راج پتھ کو روشن کرنے کے لیے 133 لائٹ ہاؤسز، 4,087 درخت، 114 جدید سائن بورڈز اور چھت والے باغات قومی دارالحکومت میں دوبارہ تیار کیے گئے سینٹرل وسٹا کا حصہ ہوں گے، جو اس کے سائے میں چار چاند لگا دیں گے۔

      یونین وزارت برائے شہری ہاؤسنگ اور شہری امور کے مطابق، سینٹرل وسٹا کو چوبیس گھنٹے پیدل مسافروں کے لئے موافق بنانے کے لئے راشٹرپتی بھون اور انڈیا گیٹ کے درمیان باغات میں اور راج پتھ کے کنارے مجموعی طور پر 915 لائٹس کے کھمبے ہوں گے۔ پوری نے صحافیوں سے کہا، ’’حالیہ بارش کے باوجود سبھی کام پورے ہوچکے ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ 25 درختوں کو اپنے مقام سے ہٹایا گیا ہے، جن میں سے 22 پیڑوں کو دوسری جگہ لے جایا گیا ہے اور تین یہیں لگایا گیا ہے۔

      اس سال راج پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ دیکھنے والے لوگوں کو حکومت کی اہم سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے تحت راج پتھ کی نئی شکل دیکھنے کو ملے گی۔ سینٹرل وسٹا مقام کا دورہ کرنے والے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہاکہ راج پتھ پر اتوار کو فل ڈریس ریہرسل ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: