اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ان تین وزارتوں کو ایک کرسکتی ہے حکومت! پہلے بھی لیے ہیں مودی حکومت نے ایسے فیصلے

    Youtube Video

    حکومت اس مرتبہ بجٹ میں ریلوے، ٹرانسپورٹ اور میٹرو کو لے کر کئی بڑے فیصلے لے سکتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن آج یکم فروری کو عام بجٹ پیش کریں گی۔ مرکزی حکومت کا یہ آخری مکمل بجٹ ہوگا۔ حکومت اس مرتبہ بجٹ میں ریلوے، ٹرانسپورٹ اور میٹرو کو لے کر کئی بڑے فیصلے لے سکتی ہے۔ اس میں سبھی وزارتوں کو ملا کر کسی ایک وزارت کے تحت لانا بھی شامل ہے۔ امید ہے کہ حکومت اس بجٹ میں اس کا اعلان کردے۔ اس سے پہلے بھی مرکزی حکومت کئی وزارتوں کا نام بدل چکی ہے۔ ایسے میں قوی امکان ہے کہ حکومت ان وزارتوں پر کوئی فیصلہ لے۔

      ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، اس بات کا امکان ہے کہ حکومت بجٹ میں ریل، سڑک ٹرانسپورٹ اور میٹرو کو جوڑ کر ایک ہی وزارت کے تحت لاسکتی ہے۔ اس سے پہلے بھی بجٹ میں حکومت نے وزارتوں کے نام، کام اور اسٹرکچر میں تبدیلی کی ہے۔ ایسے میں اس کا امکان ہے کہ ٹرانسپورٹیشن کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان سبھی وزارتوں کو ایک ساتھ ضم کردیا جاسکتا ہے۔

      اس سے پہلے مودی حکومت وزارت انسانی وسائل و ترقی کا نام بدل کر وزارت تعلیم کیا تھا۔ جبکہ جہاز رانی یعنی شپنگ منسٹری کا نام بدل کر اب منسٹری آف پورٹس، شپنگ اور واٹرویز کیا ہے۔ اس سے پہلے وزارت زراعت کا نام بدل کر زراعت وکسان فلاح وبہبود وزارت کردیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:


      یہ بھی پڑھیں:

      اس کے علاوہ ملک میں 2016 سے پہلے، ریلوے بجٹ الگ سے پیش کیا جاتا تھا۔ عام بجٹ کے کچھ دن پہلے ریلوے وزیر اسے پارلیمنٹ میں پیش کرتے تھے۔ لیکن 2015 میں نیتی آیوگ کی ایک سفارش کو مانتے ہوئے حکومت نے اسے الگ سے پیش کرنا بند کردیا تھا۔ آخری مرتبہ، 2016 میں سابق ریلوے وزیر سریش پربھو نے پارلیمنٹ میں الگ سے ریل بجٹ پیش کیا تھا۔ اس کے بعد 2017 میں سابق وزیر مالیات ارون جیٹلی نے اسے بجٹ کے ساتھ ہی پیش کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: