اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بی بی سی ڈاکیومنٹری پر داخل درخواستوں پر آج ہوسکتی ہے سماعت، سپریم کورٹ نے دیا یہ حکم

    سپریم کورٹ فائل فوٹو

    سپریم کورٹ فائل فوٹو

    21 جنوری کو مرکزی حکومت نے متنازعہ بی بی سی ڈاکیومنٹری ’’انڈیا: دی مودی کوئشچن‘‘ کو ملک میں ممنوع قرار دیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      بی بی سی ڈاکیومنٹری پر داخل درخواستوں پر آج سماعت ہوسکتی ہے۔ سپریم کورٹ نے کل جمعرات کو ہندو سینا کے صدر وشنو گپتا اور ایک کسان بریندر کمار سنگھ کی درخواست پر سماعت کی۔ اس درخواست میں بی بی سی کی جانب سے گجرات فسادات سے متعلق ڈاکیومنٹری اور اس کے ملازمین کے خلاف جانچ کی بھی مانگ کی گئی ہے۔

      اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی بنچ نے درخواست گزاروں کی جانب سے پیش وکیل سے جمعہ کو معاملے کا ذکر کرنے کو کہا۔ بنچ نے کہا کہ وہ 2002 کے گجرات فسادات پر بی بی سی کی جانب سے  بنائی گئی متنازعہ ڈاکیومنٹری پر ہندوستان  میں مکمل پابندی لگانے کے مطالبے والی درخواست کو فوری لسٹ کرنے کے لیے جمعہ کو پھر سے اعادہ کیا۔ بی بی سی پر ہندوستان اور حکومت ہند کے تئیں جانبداری کا الزام لگاتےہ وئے اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ ڈاکیومنٹری وزیراعظم نریندر مودی کے عالمی عروج کے خلاف گہری سازش کا نتیجہ ہے۔

      اس سے پہلے، عدالت عظمی نے 30 جنوری  کو کہا تھا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی اور 2002 کے گجرات فسادات پر بی بی سی کی متنازعہ ڈاکیومنٹری پر پابندی لگانے کے مرکز کے فیصلے کو چیلنج دینے والی درخواستوں پر آئندہ پیر کو سماعت کرے گی۔

      یہ بھی پڑھیں:

      آپ کی آمدنی سالانہ سات لاکھ روپے سے کم ہے تو کیا انکم ٹیکس ریٹرن بھرنا ہوگا؟ جانئے جواب

      یہ بھی پڑھیں:

      ضمانت ملنے کے بعد بھی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر، اب سپریم کورٹ نے جاری کئے یہ 7 اہم ہدایات

      21 جنوری کو مرکز نے لگائی تھی پابندی

      بتادیں کہ 21 جنوری کو مرکزی حکومت نے متنازعہ بی بی سی ڈاکیومنٹری ’’انڈیا: دی مودی کوئشچن‘‘ کو ملک میں ممنوع قرار دیا تھا۔ حالانکہ کئی تعلیمی اداروں مین طلبہ تنطیموں نے ڈاکیومنٹری  کی اسکریننگ کرنے کی کوشش کی ، جس پر تنازعہ میں شدت پیدا ہوئی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: