رامپور ضلع کے سوار سیٹ پر ضمنی الیکشن ہوگا یا نہیں، اس بات کا فیصلہ آج منگل کو ہوجانے کا امکان ہے۔ دراصل، عبداللہ اعظم کی درخواست پر منگل کو ہائی کورٹ اپنا فیصلہ سنا سکتا ہے۔ عبداللہ نے مراد آباد کی کورٹ کی جانب سے ان کو دو سال سزا سنائے جانے کے فیصلے کو چیلنج دیا ہے۔ عبداللہ کی منطق ہے کہ جس واقعہ میں ان کو سزا سنائی گئی ہے اس وقت وہ نابالغ تھے۔
مرادآباد کی عدالت نے 13 فروری کو اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو دو دو سال کی سزا سنائی تھی۔ معاملہ یہ تھا کہ مراد آباد ضلع کے چھجلیٹ میں 29 جنوری 2008 کو پولیس چیکنگ کے دوران اعظم خان کی کار روکی گئی تھی۔ اس کی اعظم خان نے مخالفت کی تھی۔ وہاں ان کے حامی بھی پہنچ گئے اور ہائی جام کردیا تھا۔ اس دوران اعظم خان کے ساتھ عبداللہ اعظم بھی موجود تھے۔ ان کے خلاف بھی پولیس نے رپورٹ درج کی تھی۔ سماعت کے بعد عدالت نے اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو سزا سنائی تھی اور دیگر ملزمین کو بری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:
عدالت سے دو سال کی سزا سنائے جانے کے بعد عبداللہ کی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کردی گئی تھی۔ اس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس سیٹ پر ضمنی الیکشن کرائے جانے کا اعلان کیا۔ اس کا نوٹیفکیشن بھی 13 اپریل کو جاری ہونے والا ہے۔
عبداللہ نے اس معاملے میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی۔ عبداللہ اعظم کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ میں اپیل کرنے کو کہا تھا۔ اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کو عبداللہ اعظم کی عرضی پر جلد سماعت کرنے کا بھی حکم دیا۔ اب عدالت عبداللہ کی درخواست پر آج منگل کو اپنا فیصلہ دے سکتی ہے۔ سب کی نظریں اس فیصلے پر لگی ہوئی ہیں۔ عدالت کا فیصلہ اس بات کا بھی فیصلہ کرے گا کہ سوار اسمبلی سیٹ پر ضمنی انتخاب ہوگا یا نہیں۔ کیونکہ اگر عدالت کا فیصلہ عبداللہ کے حق میں آتا ہے تو ان کی مقننہ بھی بحال ہو سکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔