شمال مغربی ہندوستان میں آج منگل کی شام سے موسم کا مزاج ایک مرتبہ پھر سے بدل سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے تین دنوں کے لیے تیز ہواوں کے ساتھ ہلکی بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس سے جھلسا دینے والی گرمی سے راحت ملے گی اور درجہ حرارت تین ڈگری تک گرنے کے آثار ہیں۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے سورج آگ برسارہا ہے۔ اس وجہ سے درجہ حرارت 40 ڈگری سے زیادہ بنا ہوا ہے۔ پیر کو 40.6 ڈگری درجہ حرارت کے ساتھ اس سیزن کا سب سے گرم دن رہا۔ اس سے پہلے ہفتہ کو درجہ حرارت 40.5 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق، منگل سے لے کر جمعرات تک ہلکی بارش اور 50-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چلے گی۔ اس وجہ سے زیادہ سے زیادہ اور کم از کم درجہ حرارت مین دو سے چار ڈگری تک کی گراوٹ ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:
23 اپریل تک درجہ حرارت 37 ڈگری و کم از کم درجہ حرارت 19 ڈگری تک پہنچ جائے گا۔ وہیں، پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.6 ڈگری و کم از کم درجہ حرارت 21.9 ڈگری سیلسیس رہا۔ اس سے پہلے 15 اپریل کو درجہ حرارت 40.5 و 16 اپریل کو 40.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا۔
پیر کو دہلی-این سی آر کے مختلف علاقوں میں سورج آگ برساتا رہا۔ دن کے وقت کچھ علاقوں میں ہیٹ ویو کی صورتحال رہی۔ نجف گڑھ کے علاقے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری رہا۔ وہیں، پوسا روڈ علاقے میں درجہ حرارت 41.9، ریج میں 41.7، جعفرپور میں 41.1، پالم میں 40.6، لودی روڈ میں 40.4 ڈگری سیلسیس رہا۔ فرید آباد این سی آر کے علاقے سب سے زیادہ گرم رہے۔ یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.1 اور کم سے کم درجہ حرارت 23.4، نوئیڈا میں 41.0، گروگرام میں 40.4 اور غازی آباد میں 39.7 ڈگری سیلسیس تھا۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔