உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شوہر نے بیوی کی پاکیزگی کا امتحان لینے کے لئے ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال دیا

    شوہر نے بیوی کی پاکیزگی کا امتحان لینے کے لئے ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال دیا

    شوہر نے بیوی کی پاکیزگی کا امتحان لینے کے لئے ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال دیا

    مہاراشٹر کے عثمان آباد میں ایک واقعہ پیش آیا، جس کو سننے پر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 4 دن سے گھر سے غائب ہونے والی بیوی جب گھر واپس آئی توشوہر نے ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر بیوی کی پاکیزگی کا امتحان لیا۔ شوہر کا الزام ہے کہ بیوی 4 دن سے گھر سے لاپتہ تھی۔

    • Share this:
      وسیم انصاری

      مہاراشٹرکے عثمان آباد میں ایک واقعہ پیش آیا، جس کو سننے پر سب کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ 4 دن سے گھر سے غائب ہونے والی بیوی جب گھرب واپس آئی تو شوہر نے ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر بیوی کی پاکیزگی کا امتحان لیا۔ شوہر کا الزام ہے کہ بیوی 4 دن سے گھر سے لاپتہ تھی۔ عثمان آباد کے پرانڈا میں رہنے والی یہ خاتون 4 دن سے گھر سے لاپتہ تھی اور اس کا شوہر اس سے سخت ناراض تھا۔ جب بیوی لوٹی تو شوہر نے تیل ابال کر اس میں 5 روپئے کا سکہ ڈال دیا اور بیوی سے کہا کہ وہ اسے نکال دے۔ اس طرح بیوی کو اپنی پاکیزگی ثابت کرنا پڑی۔

      شوہر نے نہ صرف بیوی کو ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ رکھنے پر مجبور کیا بلکہ اس پورے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی۔ اس دوران خاتون کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا اور وہ درد سے چیخ اٹھی، لیکن شوہر نے اسے مسلسل ایسا کرنے پر مجبورکیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق، خاتون کا شوہر ڈرائیور ہے اور 11 فروری کو زچگی میں جانے کے معاملے پر دونوں کے مابین لڑائی ہوئی تھی۔ اس جھگڑے کے بعد، خاتون اپنے شوہر کو بتائے بغیر اپنے گھر عثمان آباد چلی گئی۔ خاتون نے بتایا کہ جب وہ گھر لوٹ رہی تھی تو خاصا پوری چوک پر دو افراد اسے زبردستی اپنے ساتھ لے گئے اور چار دن تک اس کو یرغمال بناکر رکھا۔

      توشوہر نے ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر بیوی کی پاکیزگی کا امتحان لیا۔ شوہر کا الزام ہے کہ بیوی 4 دن سے گھر سے لاپتہ تھی۔
      توشوہر نے ابلتے ہوئے تیل میں ہاتھ ڈال کر بیوی کی پاکیزگی کا امتحان لیا۔ شوہر کا الزام ہے کہ بیوی 4 دن سے گھر سے لاپتہ تھی۔


      زبردستی عورت کو اپنی پاکیزگی ثابت کرنے پر مجبور کیا۔ شوہر نے جو ویڈیو بنائی ہے، اس میں وہ مسلسل کہہ رہا ہے کہ میں جاننا چاہتا ہوں کہ جو لوگ اس کو لے گئے تھے، ان لوگوں نے اس کے ساتھ کیا کیا۔ وہ اسے مستقل طور پر پاکیزگی کا امتحان قرار دے رہا تھا۔ معلومات کے مطابق، خاتون پاردی سماج سے ہے۔ اس سماج میں سچ اگلوانے کے لئے خدا کا نام لے کر ابلتے ہوئے تیل سے سکے نکالنے کی روایت رہی ہے۔
      کہاجاتا ہے کہ اگر سکہ نکالنے والا جھوٹ بول رہا ہے تو اس کا ہاتھ جل جائے گا اور تیل آگ نگل جائے گا۔ اسی عقیدے کی بنیاد پر ، خاتون کا شوہر نے اس کا امتحان لیا۔ جب شوہر بنائی یوئی ویڈیو کو اپنے دوستوں کو بھی بھیجا تو کسی نے اسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا ، جس کے بعد مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے چیئرمین نیلم گورھے نے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ سے کارروائی کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: