ہندوستانی فضائیہ نے ہفتہ کو لداخ کی جنسکار وادی کے شیڈ گاوں سے ایک بزرگ خاتون کو ایئرلفٹ کیا ہے۔ بزرگ خاتون کی حالت تشویشناک بنی ہوئی تھی۔ مزید بہتر علاج کے لیے اسے ایئرلفٹ کر کے لیہہ، لداخ لے جایا گیا۔
ہیڈ کوارٹر ویسٹرن ایئر کمانڈ، آئی اے ایف نے بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ہیلی کاپٹر نے تشویشناک حالت میں ایک بزرگ خاتون کو علاج کے لیے جنسکارا وادی کے شیڈ گاوں سے لیہہ لداخ پہنچایا۔
IAF airlifts elderly woman in critical medical condition from Zanskar valley in Ladakh
دوسری جانب، اس سال امرناتھ یاترا یکم جولائی سے شروع ہونے والی ہے۔ اس یاترا میں شامل ہونے کے لیے 17 اپریل سے ملک بھر میں آف لائن اور آن لائن موڈ کے ذریعے رجسٹریشن شروع ہو جائیں گے۔ اس کے لیے سبھی قسم کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس سال پہلی بار، 62 روزہ امرناتھ یاترا کے دوران، مقدس غار میں صبح اور شام کی آرتی کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، اس بار یکم جولائی سے ہو رہی شری امرناتھ یاترا کے لیے جموں و کشمیر کی 20 بینک شاخوں میں آف لائن پیشگی مسافروں کے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں اس طرح کی 542 بینک شاخوں میں یہ عمل شروع ہو جائے گا۔ جموں و کشمیر کے جموں ضلع میں زیادہ سے زیادہ چھ بینک شاخوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔