مشرقی لداخ میں ایل اے سی کے قریب ہندوستان نے گزشتہ 3 سال میں فوج نے 12 ہزار کروڑ روپے انفرااسٹرکچر پر خرچ کیے۔ چین میں کاراکورم ہائی وے کے دروازے تک DSDBO روڈ پہنچایا تو چین بے چین ہو اٹھا تھا او راسی سڑک پر تاک جھانک کے مقصد سے گلوان میں نیا فریکشن پوائنٹ بنایا۔ چین کو لگا تھا کہ ہندوستان پہلے کی طرح ہی ڈر کر بات چیت کا راستہ منتخب کرے گا لیکن اس مرتبہ ایسا نہیں ہوا ۔ یہی سے چین نے ہائی آلٹی ٹیوڈ میں اپنی منصوبہ بندی میں زبردست تبدیلی لائی ہے۔
خفیہ رپورٹ کے مطابق، چینی پی ایل اے ری اسٹاک چرنگ تو پہلے سے ہی کرنے میں لگا تھا لیکن اب پی ایل اے شنژیانگ ملٹری ڈسٹرکٹ میں پی ایل اے کی چار ڈویژن، 4 میکنائز انفیکٹری اور 6-8 اور 11 موٹیرائزڈ انفیکٹری ڈویژن کو کمبائنڈ آرمڈ بریگیڈ میں تبدیل کردیا ہے۔ یعنی کہ چین نے اپنی ان چار ڈویژن کو بریگیڈ میں تبدیل کرتے ہوئے اس میں فوج کے دیگر محرکات جوڑ دئیے ہیں۔ مشرقی لداخ کی دوسری جانب چین نے یہ تبدیلی اپنی جنگی اور فائر پاور کو مضبوط کرنے کے مقصد سے کی ہے۔ اس سے میک انفنٹری کے ساتھ فضائی دفاع، لاجسٹکس میں زبردست اضافہ ہوگا۔ اگر ہم کمبائنڈ آرم بریگیڈ کی بات کریں تو اس میں 4 کمبائنڈ آرم بٹالین، ریکونیسنس بٹالین، آرٹلری ٹینک بٹالین، ایئر ڈیفنس بٹالین، کومبیٹ سپورٹ بٹالین اور کامبیٹ سروس بٹالین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:
ماہرین کی مانیں تو چین کی اس تبدیلی کے پیچھے کی سب سے بڑی وجہ ہے ہندوستانی فوج کے ساتھ ہائی آلٹی ٹیوڈ ایریا میں مستقبل کی لڑائی کے لیے خود کو تیار کرنا۔ خفیہ رپورٹ کے مطابق اسی سال جنوری میں ہی یہ اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ شنجیانگ ملٹری میں 70 ہزار سے زیادہ فوجی ہے ۔ ان چار ڈویژن کے علاوہ آرٹلری بریگیڈ، اسپیشل آپریشن فورس بریگیڈ، 2 انڈیپنڈنٹ ریجمنٹ اور 2 بارڈر ڈیفنس ریجمنٹ آتی ہے۔ چین نے اپنی ملٹری اور اس کی کمانڈ کو روسی فوجی ڈھانچے کو دیکھتے ہوئے بنائے تھے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔