'دی کیرالہ اسٹوری' میں من گھڑت حقائق اور ہیٹ اسپیچ، سپریم کورٹ میں بنگال حکومت نے کہا

'دی کیرالہ اسٹوری' میں من گھڑت حقائق اور ہیٹ اسپیچ، سپریم کورٹ میں بنگال حکومت نے کہا ۔ علامتی تصویر ۔ News18

'دی کیرالہ اسٹوری' میں من گھڑت حقائق اور ہیٹ اسپیچ، سپریم کورٹ میں بنگال حکومت نے کہا ۔ علامتی تصویر ۔ News18

The Kerala Story Row: مغربی بنگال حکومت نے اپنے حلف نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ 'ریاستی حکومت کو محکمہ انٹیلی جنس سے پتہ چلا ہے کہ اگر فلم کی اسکریننگ کی اجازت دی گئی تو مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے'۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : مغربی بنگال حکومت نے منگل کو فلم 'دی کیرالہ اسٹوری' پر پابندی کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں اپنا حلف نامہ داخل کیا۔ بنگال حکومت نے ریاست میں فلم پر پابندی لگانے کے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے حلف نامے میں دلیل دی کہ فلم 'دی کیرالہ سٹوری' من گھڑت حقائق پر مبنی ہے اور اس میں ہیٹ اسپیچ کا استعمال کیا گیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت نے اپنے حلف نامے میں یہ بھی کہا ہے کہ 'ریاستی حکومت کو محکمہ انٹیلی جنس سے پتہ چلا ہے کہ اگر فلم کی اسکریننگ کی اجازت دی گئی تو مغربی بنگال میں امن و امان کی صورتحال خراب ہو سکتی ہے'۔

    مغربی بنگال حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ 'فلم کی کہانی میں حقائق کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے اور اس میں غیر مہذب اور نفرت آمیز زبان کا استعمال کیا گیا ہے۔ اگر فلم کی ریلیز کی اجازت دی جاتی ہے تو ریاست میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

    مغربی بنگال حکومت نے کہا کہ فلم کی اسکریننگ سے کئی گروپوں کے درمیان جھڑپ ہونے کا اندیشہ پیدا ہوسکتا ہے، اس لئے نفرت اور تشدد کے کسی بھی واقعے سے بچنے کیلئے ریاست میں فلم پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

    مغربی بنگال حکومت نے کہا کہ "فلم پر پابندی لگانے کے پیچھے خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ایک پالیسی فیصلہ تھا۔" درخواست گزاروں کے بنیادی حقوق کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی ہے اور مالی نقصان کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے طور پر پیش نہیں کیا جا سکتا۔

    بتادیں کہ مغربی بنگال حکومت نے 'دی کیرالہ سٹوری' کے سینما گھروں میں ریلیز ہونے کے 3 دن بعد اس فلم پر پابندی لگا دی تھی۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے کے خلاف فلم سازوں نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی تھی، جس پر عدالت نے بنگال حکومت سے جواب طلب کیا تھا۔ سپریم کورٹ اب بدھ کو اس معاملہ کی سماعت کرے گی۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: