உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گروگرام: ناجائز تعلقات کے شک میں دو بچوں سمیت 5 لوگوں کا بے رحمی سے قتل، تھانے میں جاکر قاتل نے کیا سرینڈر

    Murder of 5 People in Gurugram: قتل کے ملزم کو اپنی بہو اورکرایے دار کے درمیان ناجائز تعلقات کا خدشہ تھا، جس کے سبب اس نے واردات کو انجام دیا۔

    Murder of 5 People in Gurugram: قتل کے ملزم کو اپنی بہو اورکرایے دار کے درمیان ناجائز تعلقات کا خدشہ تھا، جس کے سبب اس نے واردات کو انجام دیا۔

    Murder of 5 People in Gurugram: قتل کے ملزم کو اپنی بہو اورکرایے دار کے درمیان ناجائز تعلقات کا خدشہ تھا، جس کے سبب اس نے واردات کو انجام دیا۔

    • Share this:
      گروگرام: ہریانہ کے گروگرام (Gurugram) میں ایک دل دہلادینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں ناجائز تعلقات کے شک میں 5 لوگوں کا ایک شخص نے بے رحمی سے قتل (Murder) کر دیا، جن میں دو خواتین، دو بچے اور ایک مرد شامل ہے۔ معاملہ ضلع کے راجندر پارک کا ہے، جہاں مکان مالک نے اپنی بہو، کرائے دار، کرائے دار کی بیوی اور اس کے دو بچوں کا قتل کردیا۔

      قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم خود تھانے پہنچا اور سرینڈر کیا۔ قتل کے ملزم کو اپنی بہو اور کرائے دار کے درمیان ناجائز تعلقات کا شک تھا، جس کے سبب اس نے واردات کو انجام دیا۔ وہیں، قتل کی واردات کو انجام دینے کے بعد ملزم مکان مالک راو رائے سنگھ خود تھانے پہنچا اور خود سپردگی کی۔ فی الحال پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔ ملزم ریٹائرڈ فوجی بتایا جا رہا ہے۔

      ملزم کا نام راو رائے سنگھ ہے۔ ملزم کے علاقے میں سماجی کارکنان کے طور پر شناخت ہوئی ہے۔ لوگ اسے ٹریمین کے طور پر جانتے ہیں۔ وہیں، پولیس جانچ میں اب تک پتہ چلا ہے کہ ایک پرائیویٹ بینک میں کام کرنے والے کرشنا تیواری سمیت 5 افراد کا قتل ہوا ہے۔

      بتایا جارہا ہے کہ جیسے ہی قتل کے ملزم راو رائے سنگھ تھانے پہنچا اور پانچ قتل کی بات کا اعتراف کیا، جس میں اس کی بہو بھی شامل تھی، تو پولیس اہلکاروں کے ہوش اڑ گئے۔ ایک وقت تو انہیں یقین ہی نہیں آیا۔ قتل کے ملزم راو رائے سنگھ کو اپنی بہو اور کرایے دار کے درمیان افیئر کا شک تھا، جس کے سبب اتنی بڑی تعداد میں واردات کو انجام دیا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: