ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے سب سے کم اموات

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے آج کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 680 تھی۔ اس سے قبل 28 جولائی کو انفیکشن سے 654 مریض ہلاک ہوئے تھے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 15, 2020 04:28 PM IST
  • Share this:
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے سب سے کم اموات
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے سب سے کم اموات

نئی دہلی: عالمی وبا کووڈ 19 کے پھیلنے کے درمیان جمعرات کو راحت کی بات یہ رہی کہ 79 دن بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے کم رہی۔ صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے آج کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 680 تھی۔ اس سے قبل 28 جولائی کو انفیکشن سے 654 مریض ہلاک ہوئے تھے۔



کورونا وائرس سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ اموات 15 ستمبر کو 1290 ہوئی تھیں۔ آج کے اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 266 افراد کورونا انفیکشن میں مبتلا ہوکر جان گنواچکے ہیں۔ وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 7307098 ہوگئی جن میں سے 812390 فعال معاملے ہیں۔ کورونا کو 63 لاکھ 83 لاکھ 441 افراد شکست دے چکے ہیں۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 15, 2020 03:02 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading