چین کی وزارت خارجہ نے کہا، جس ملک میں کررہی ہیں کام، وہاں کے قوانین کریں گی تسلیم

چین کی وزارت خارجہ نے کہا، جس ملک میں کررہی ہیں کام، وہاں کے قوانین کریں گی تسلیم

چین کی وزارت خارجہ نے کہا، جس ملک میں کررہی ہیں کام، وہاں کے قوانین کریں گی تسلیم

حکومت صرف موبائل سیکورٹی گائیڈ لائنز کے لیے کمپنیوں سے بات کر رہی ہے۔ یہ پہلے سے جاری عمل ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi, India
  • Share this:
    چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس نے اپنی کمپنیوں کو ہمیشہ بین الاقوامی قوانین اور مقامی قوانین کے مطابق کام کرنے کے لیے کہا ہے۔ یہ بیان چین نے ہندوستان میں سامنے آئی اس خبر کے بعد جاری کیا، جس میں  دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت ہند اسمارٹ فون کی سیکورٹی جانچ اور پہلے سے انسٹال ایپ ہٹانے کے لیے نئے رولس لارہی ہے۔

    ہندوستان کے مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، راجیو چندر شیکھر نے اسمارٹ فونز کی سیکیورٹی چیکنگ اور پہلے سے نصب ایپس کو ہٹانے کے لیے نئے قوانین کی خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، حکومت صرف موبائل سیکورٹی گائیڈ لائنز کے لیے کمپنیوں سے بات کر رہی ہے۔ یہ پہلے سے جاری عمل ہے۔

    چندر شیکھر نے واضح کیا کہ سیکورٹی چیک یا سخت حکومتی کارروائی کی خبریں پوری طرح سے جھوٹی ہیں۔ یہ خبر بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے آئی ایس۔17737 (پارٹ-3) 2021 کے تحت بنائے گئے موبائل سیکیورٹی گائیڈ لائنز پر اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ سیکٹر سے متعلق کمپنیوں کے ساتھ پہلے سے جاری بات چیت کو غلط سمجھ کر جاری کی گئی ہے۔ چندر شیکھر نے کہا کہ ہندوستان کی آئی ٹی وزارت سال 2026 تک ہندوستان میں الیکٹرانک سامان کی پیداوار کو 30 ہزار کروڑ ڈالر تک پہنچانے کے لیے پوری توجہ کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:


    یہ بھی پڑھیں:

    دوسری جانب، انسٹنٹ میسیجنگ ایپ واٹس ایپ نے ایک ساتھ 29 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی اکاونٹس کو بند کردیا ہے۔ یہ اکاونٹ یکم جنوری سے 31 جنوری کے درمیان بند کیے گئے ہیں۔ کمپنی نے کہا ہے کہ ان اکاونٹس کو یوزرس کی شکایت کی بنیاد پر بند کیا گیا ہے۔ ان میں سے تقریباً 10 لاکھ سے زیادہ ہندوستانی اکاونٹس پر سرگرم طور پر پابندی بھی لگائی گئی ےہ۔ اس سے پہلے دسمبر 2022 میں میسجنگ پلیٹ فارم نے ملک میں 36 لاکھ سے زیادہ اکاونٹس پر پابندی لگائی تھی۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: