ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ماہ رمضان 2021 کے لئے نہیں نظر آیا چاند، ہندوستان میں 14 اپریل سے ہوگا رمضان کا آغاز

رمضان المبارک 2021 کے لئے چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس طرح سے رمضان المبارک 2021 کا آغاز 14 اپریل بروز بدھ سے ہوگا۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ اس طرح سے کل 13 اپریل بروز منگل کو نماز تراویح کی شروعات ہوگی۔

  • Share this:
ماہ رمضان 2021 کے لئے نہیں نظر آیا چاند، ہندوستان میں 14 اپریل سے ہوگا رمضان کا آغاز
ماہ رمضان 2021 کے لئے نہیں نظر آیا چاند، ہندوستان میں 14 اپریل سے ہوگا رمضان کا آغاز

نئی دہلی: رمضان المبارک 2021 کے لئے چاند نظر نہیں آیا ہے۔ اس طرح سے رمضان المبارک 2021 کا آغاز 14 اپریل بروز بدھ سے ہوگا۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں کہیں سے بھی چاند دیکھنے کی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ اس طرح سے کل 13 اپریل بروز منگل کو نماز تراویح کی شروعات ہوگی۔ بنگلورو میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ کے بعد حتمی اعلان کیا گیا۔


کرناٹک کے امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ کے بعد اعلان کیا گیا کہ ماہ رمضان کے چاند کی کہیں سے بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ کرناٹک کے کسی بھی ضلع سے نہیں اطلاع ملی ہے۔ اسی طرح دوسرے صوبوں سے بھی کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔


امارت شرعہ اور ادارہ شرعیہ بہار نے بھی اعلان کیا ہے کہ 14 اپریل کو پہلا روزہ رکھا جائے گا۔ وہیں مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ممبئی کی بھی میٹںگ منعقد ہوئی۔ جامع مسجد میں ہوئی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا۔ 14 اپریل کو ماہ رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔ کل بروز منگل سے نمازِ تراویح کی شروعات ہوگی۔

Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 12, 2021 07:40 PM IST