حیدرآباد : میر برکت علی خان مکرم جاہ کا جسد خاکی کل پہنچے گا حیدرآباد، 18 کو تدفین
حیدرآباد : میر برکت علی خان مکرم جاہ کا جسد خاکی کل پہنچے گا حیدرآباد، 18 کو تدفین ۔ تصویر بشکریہ ٹوئٹر: @aun_mehdi
Nawab Mir Barket Ali Khan Walashan Mukarram Jah Bahadur : مکرم جاہ کا جسد منگل 17 جنوری کو شام پانچ بجے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا ۔ 18 جنوری کو عصر کی نماز کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئے گی ۔
حیدرآباد : حیدرآباد کے ساتویں اور آخری نظام میر عثمان علی خان کے پوتے میر برکت علی خان صدیقی ہفتہ کو انتقال کر گئے۔ اکثر لوگ انہیں مکرم جاہ کے نام سے جانتے تھے۔ مکرم جاہ 1971 میں حیدرآباد کے آٹھویں نظام بنے تھے ۔ وہ زیادہ تر بیرون ملک رہتے تھے اور چاہتے تھے کہ ان کی موت کے بعد ان کی لاش کو حیدرآباد میں سپرد خاک کیا جائے۔ مکرم جاہ کا جسد منگل 17 جنوری کو شام پانچ بجے حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گا ۔ 18 جنوری کو عصر کی نماز کے بعد ان کی تدفین عمل میں آئے گی ۔
خیال رہے کہ مکرم جاہ کی پیدائش 6 اکتوبر 1933 کو فرانس کے شہر نیس میں ہوئی تھی ۔ ان کا انتقال 14 جنوری 2023 کو ترکی کے شہر استنبول میں تقریباً 90 سال کی عمر میں ہوا۔ مکرم جاہ کو مشینوں، آف روڈنگ، لینڈ اسکیپنگ اور سفر سے بے پناہ محبت تھی۔ ان کا سب سے بڑا ثبوت وہ خط ہے، جو انہوں نے ہندوستان کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو لکھا تھا۔ اس میں انہوں نے ہندوستان سے ترکی تک سڑک کے ذریعہ سفر کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔ حیدرآباد میں ایک کالج ہے، ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج آف انڈیا۔ پہلے بیلاویستا محل کے نام سے جانا جاتا تھا، یہ برار کے شہزادہ اعظم شاہ کی اصل رہائش گاہ تھی۔ مکرم جاہ کا بچپن بھی اسی محل میں گزرا۔
بے شمار دولت اور دیگر کئی چونکا دینے والے حقائق کے علاوہ حیدرآباد کا آخری نظام اپنی بہترین ڈرائیونگ کے لئے بھی جانا جاتا تھا۔ نظام کی سرکاری رہائش گاہ کے طور پر چومحلہ پیلس میں اب بھی کئی گاڑیاں موجود ہیں، جنہیں نظام خود چلاتے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔