ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

حضور کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت، ممبئی کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ

پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والے متنازع ہندو لیڈر مہنت نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے مطالبے کے ساتھ آج تحفظ ناموس رسالت بورڈ مرکزی صدر حضرت سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی اور رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج سعید نوری کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد نے ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کرکے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

  • Share this:
حضور کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت، ممبئی کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ
حضور کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت، ممبئی کے مسلمانوں میں سخت غم و غصہ

ممبئی: پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں گستاخی کرنے والے متنازع ہندو لیڈر مہنت نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کئے جانے کے مطالبے کے ساتھ آج تحفظ ناموس رسالت بورڈ مرکزی صدر حضرت سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی اور رضا اکیڈمی کے سربراہ الحاج سعید نوری کی قیادت میں علمائے کرام کے وفد نے ممبئی شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ سے ملاقات کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شانِ اقدس کا مرتکب نرسنگھا نند سرسوتی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے نیز سخت کارروائی کے لئے ایک میمورنڈم دیا۔


رسول اللہ کی شان مبارک میں گستاخی کرنے والے سوامی نرسنگھا نند کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سید معین میاں کہا کہ ہم اپنے آقا کی ناموس کے لئے اپنی جانوں کو قربان کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں، لہٰذا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والوں امن کے دشمنوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہئے تاکہ دوبارہ کوئی اس طرح کی حرکت نہ کر سکے۔






رضا اکیڈمی کے سربراہ سعید نوری نے کہا کہ پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی نا قابلِ برداشت ہے اور اس طرح کی حرکت کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیا جانا چاہئے کیونکہ ہندو دھرم کی آڑ میں آج کچھ لوگ سستی شہرت پانے کے لئے اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں، لہٰذا جب تک ایسے لوگوں کے ساتھ سختی سے نہیں نمٹا جائے گا، یہ باز نہیں آئیں گے۔



سرورِکائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ممبئی شہرکے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے اور رسول اللہ کی شان میں توہین آمیز کلمات کہنے والے کی جگہ صرف جیل میں ہے۔ متنازع ہندو مہنت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے مطالبے پر اسلم شیخ نے ممبئی پولیس محکمہ کے اعلی افسران سے بات چیت کی اور سوامی نرسنگھا نند کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد رضا اکیڈمی کی جانب سے پائید ھونی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

اسلم شیخ نے کہا کہ کسی بھی مذہب یا ان کے بزرگانِ دین کےخلاف گستاخی کرنے والوں کو مہاراشٹر سرکار برداشت نہیں کرے گی اور ایسے لوگوں کے خلاف سخت قوانین کا اطلاق ہوگا، نیز ایسے معاملوں کی روک تھام کے لئے حکومت مہاراشٹر سے سخت قانون بنانے کی سفارش کی یقین دہانی نگراں وزیر نے وفد کو کروائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کل دہلی کے پریس کلب میں ہندو متنازعہ لیڈر سوامی نرسنگھا نند نے پریس کانفرنس میں توہین آمیزکلمات کا اظہار کیا تھا، جس کو لے کر ملک بھر میں غم و غصے کا ماحول ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 03, 2021 10:00 PM IST