انسانیت شرمسار: پورن ویب سائٹ پرلوگ سرچ کررہے ہیں حیدرآباد اجتماعی آبروریزی متاثرہ کا ویڈیو، لوگوں نےظاہرکی ناراضگی

تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹرسےاجتماعی آبروریزی کے بعد قتل اورپھرلاش کو جلادینےکےاس حادثہ نے ملک کو ہلا کررکھ دیا ہے۔

Dec 02, 2019 10:54 PM IST | Updated on: Dec 02, 2019 10:57 PM IST
انسانیت شرمسار: پورن ویب سائٹ پرلوگ سرچ کررہے ہیں حیدرآباد اجتماعی آبروریزی متاثرہ کا ویڈیو، لوگوں نےظاہرکی ناراضگی

حیدرآباد اجتماعی آبروریزی معاملہ پورن ویب سائٹ پرٹاپ ٹرینڈ میں آگیا ہے۔ علامتی تصویر

نئی دہلی: ایک درناک اجتماعی آبروریزی کا شکاربنی حیدرآباد کی لڑکی کا نام پورن ویب سائٹ کے ٹاپ ٹرینڈس میں آگیا ہے۔ کئی انٹرنیٹ صارفین نے ان ویب سائٹ کے ٹرینڈس کے اسکرین شاٹ شیئرکئے ہیں، جن میں لڑکی کے نام کو سب سے اوپرٹرینڈ کرتا دیکھا جاسکتا ہے۔ اس کے بعد سے کئی لوگوں نے لڑکی کے نام کوسرچ رزلٹ سے ہٹانے کی گزارش پورن ویب سائٹ سےکی ہے۔

روس کی میڈیا ویب سائٹ 'رشیا ٹوڈے' کے مطابق ایک بڑی پورن ویب سائٹ کے ہندوستانی اورپاکستانی دونوں ہی ورژن پرحیدرآباد گینگ ریپ متاثرہ کا نام ٹاپ ٹرینڈس میں شامل ہے۔ اس کے مطابق یہ ہفتہ کےآخرمیں اس ویب سائٹ پرٹاپ ٹرینڈ بنا رہا۔ اس سے ہندوستان کے لوگوں کوبہت زیادہ خراب تجربےاورشرمندگی سے گزرنا پڑا۔ اس کے بعد ہندوستانی لوگوں نےاس ویب سائٹ سے متاثرہ لڑکی کے نام کوہٹانے کی گزارش کی ہے۔

Loading...

کیا ہے ٹرینڈ میں آنے کی وجہ؟

ایک بڑی پورن ویب سائٹ پرفرضی ویڈیواپلوڈ کرنے والے لوگوں نے حیدرآباد کی آبروریزی متاثرہ لڑکی کے نام سے کئی ویڈیو اپلوڈ کئے ہیں۔ ساتھ ہی کئی لوگ اس نام سے پورن ویب سائٹ پرسرچ (تلاش ) بھی کررہے ہیں، جس کے سبب یہ نام سرچ رزلٹ میں اوپرآگیا ہے۔ اس سے صرف حساس لوگوں ہی نہیں بلکہ انسانیت کو بھی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگ کررہے ہیں فوراً پھانسی کا مطالبہ

تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں خاتون ویٹرنیری ڈاکٹرسےآبروریزی کے بعد قتل اورپھر لاش کوجلا دینےکےاس حادثہ نےملک کو ہلاکررکھ دیا ہے۔ کئی لوگ ملزمین کو فوراً سرعام سزا دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اسی درمیان چاروں ملزمین کےاہل خانہ نےکہا ہے کہ اگراس نےایسا گھناؤنا جرم کیا ہےتوپھرانہیں فوراً پھانسی کی سزا دے دینی چاہئے یا اسے زندہ جلا دیا جائے۔

Loading...