دہلی کے ایم سی ڈی الیکشن کو لے کر جاری انتخابی تشہیر کا شور آج شام بند ہوجائے گا، لیکن امیدوار بنا کسی رکاوٹ کے ووٹروں سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس طرح امیدواروں کے پاس ووٹروں کو لبھانے کے لیے کم وقت بچا ہے۔ چار دسمبر کو ووٹنگ ہوگی۔ امیدوار آج شام تک ہی عوامی جلسے کرپائیں گے۔ اس کے بعد وہ انتخابی نشان کا جھنڈا گاڑی پر لگاکر نہیں گھوم پائیں گے۔
ایم سی ڈی الیکشن کی تاریخ میں یہ تیسرا موقع ہے جب ووٹنگ کے دن سے پہلے امیوار تشہیر نہیں کرسکیں گے۔ سال 1997،2002، اور 2007 کے انتخابات میں امیدوار رائے دہی سے قبل والے دن کی شام تک عام دنوں کی تشہیر کرسکتے تھے، لیکن گزشتہ انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی دہلی ریاستی الیکشن کمیشن نے پرامن ووٹنگ کرانے کا حوالہ دیتے ہوئے لوک سبھا اور اسمبلی الیکشن کی طرح ایک دن پہلے ہی انتخابی تشہیر کرنے پر روک لگادی ہے۔ جارحانہ ہوئی تشہیر
دہلی میونسپل الیکشن میں اس مرتبہ جیسا نظارہ ہے ویسا شائد پہلے کبھی نہیں رہا۔ میونسپل میں اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے بی جے پی نے اتنی طاقت کبھی نہیں لگائی تھی۔ کونسلر امیدواروں کی تشہیر کرنے اور ان کی طرف سے ووٹ مانگنے کے لیے بی جے پی کے وزرا اور وزیراعلیٰ تک گلی محلوں میں جلسے کررہے ہیں۔ عاپ اپنے کام کی بنیاد پر میونسپل کے اقتدار میں نقب لگانا چاہتی ہے جب کہ بی جے پی اس پر الزاموں کی بوچھار کرکے اپنا قبضہ برقرار رکھنا چاہ رہی ہے۔ تشہیر اب آخری مرحلے میں ہے۔ شوروغل کے ساتھ تشہیر کرنے کی مہلت آج شام 5 بجے تک ہی ہے۔ ایسے میں کوئی پارٹی کسی بھی طرح کی کسر نہیں چھوڑنا چاہتی ہے۔ تشہیر کے آخری مرحلے میں بی جے پی کی مہم جارحانہ ہوگئی ہے۔
آج شام سے اتوار کی شام تک نہیں ملے گی شراب دہلی ایم سی ڈی الیکشن کو لے کر جمعہ شام سے لے کر اتوار شام تک شراب کی دکانیں بند رہیں گی۔ اس کے بعد سات دسمبر بدھ کو بھی ڈرائی ڈے رہے گا۔ دہلی میونسپل الیکشن کو دیکھتے ہوئے ڈرائی ڈے قرار دیا گیا ہے۔ دہلی میونسپل کے 250 وارڈوں کے لیے چار دسمبر یعنی اتوار کو ووٹنگ ہوگی۔ ووٹو کی گنتی سات دسمبر کو ہوگی۔ دہلی محکمہ آبکاری نے بتایا کہ ووٹوں کی گنتی والے دن سات دسمبر کو بھی شراب کی فروخت پر پابندی رہے گی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔